fbpx

اقتدارکی خاطر سیاست نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے‘جاویداقبال وڑائچ

rahim yar khan javed iqbal warich

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک کے عوام کوحقوق کی فراہمی کے لیے حکومت شب وروزکوشاں ہے‘ اقتدارکی خاطر سیاست نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے‘ حلقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔گلشن اقبال ڈیرہ ولی محمدمیں ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدکے ہمراہ منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی جماعت ہے اورانشاء اللہ عوام نے ہم پرجس اعتمادکااظہار کیااس پرپورااتریں گے‘ حلقہ کے عوام کوبنیادی مسائل ہرصورت حل کریں گے اورعوام کوان کی دہلیزپرحقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ محکموں کی مضبوطی اوربہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ‘ آنے والے دن خوشحالی کے دن ہیں اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی تقدیربدل دیں گے‘ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ حلقہ کوپنجاب کامثالی حلقہ بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے عوام کے مسئلے حل کرنے کے لیے ان کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ‘ اس موقع پررانامحمدآصف‘ رانامحمدعلی‘ محمدشفیع‘ رانامحمدساجد‘ محمدشاہد‘ رانامحمدارشدودیگرعلاقہ مکین بھی موجودتھے۔

rahim yar khan javed iqbal warich

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close