نہری پانی کے مسائل روزبروزبڑھ رہے ہیں,کمشنربہاولپور

Rahim yar khan javed iqbal warraich

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومتی پالیسیوں پرعملدرآمدہرصورت یقینی بنایاجائے‘ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں بہتری کے ساتھ دیگرمحکموں کی کارکردگی پربھی توجہ دی جائے‘ نہری پانی کے حوالے سے کسانوں کودرپیش مسائل ومشکلات سے نجات دلانے کے لیے ترجیحی اقدامات اٹھائیں ‘ عوام کوحقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
کمشنربہاولپورڈویژن نیئراقبال سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نہری پانی کے مسائل روزبروزبڑھ رہے ہیں جس کوبہتربنانے کے لیے مؤثراقدامات کیے جائیں تاکہ کسانوں کوپریشانی سے چھٹکارہ ملے‘ حکومت عوام کوحقوق کی فراہمی کے لیے شب وروزاقدامات اٹھارہی ہے جس کے ثمرات بھی عوام تک پہنچنے چاہئیں ‘ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کانظام بھی بہتربنایاجائے تاکہ کروڑوں روپے مالیتی ترقیاتی کام غفلت یالاپرواہی کی نذرنہ ہوں‘ انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان کے محکموں کاچیک اینڈبیلنس بہترکیاجائے اورحکومتی پالیسیوں کے مطابق بہتری کے سفرپرگامزن ہوں تاکہ عوام کوان کے حقوق دہلیزپرمیسرآسکیں ‘ اس موقع پرکمشنربہاولپورڈویژن نیئراقبال نے کہاکہ محکموں کی کارکردگی بہتربنانے کے ساتھ ساتھ تمام انتظامی امور کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے کسی بھی محکمہ کے افسرکی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘ نہری پانی کامسئلہ حل کیاجارہاہے ‘ اس موقع پرچوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ چوہدری افتخاروڑائچ‘ چوہدری لیاقت گل‘ چوہدری نصیروڑائچ ودیگربھی موجودتھے۔

Rahim yar khan javed iqbal warraich

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close