fbpx

مولانا تقی عثمانی پر حملہ کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں

rahim yar khan jui

رحیم یارخان :جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ناموس رسالت اورختم نبوت کے قوانین کے تحفظ کے لئے رابطہ عوام مہم اورملین مارچوں کا سلسلہ جاری ہے آئندہ وزیرستان میں ایک تاریخ ساز ملین مارچ ہوگا اس کے بعد اگلا پڑائو 31مارچ کو سرگودھا میں ملین مارچ کے عنوان پر ہوگا ،بین الااقوامی دبائو کے نتیجہ میں عالمی طاقتیں پاکستان کے نظریاتی تشخص کو ختم کرنا چاہتی ہیں اورایٹمی پروگرام کے پیچھے ہاتھ دھو کے پڑی ہوئی ہیں ،بے نظیر اورنواز شریف کے دورمیں بھی ایسے پریشرآئے تھے وہ بھی تنہا مقابلہ نہیں کر پائے تھے ،مذہبی قوتوں اورعوام کے پریشر کے نتیجہ میں بین الااقوامی پریشر کم ہوا تھا موجوہ حکمرانوں کے تو بس میں نہیں ،مولانا فضل الرحمن نے تاریخ ساز عوامی اجتماعات کے ذریعہ دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستانی قوم نظرئے کا تحفظ کرے گی ،جے یو آئی نے امید کی ایک کرن پیدا کر دی ہے اوراس کے اثرات وہاں کے ماحول پر مثبت مرتب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے دنیا سے بھیک مانگ کر پاکستان کو بھکاریوں کی لسٹ میںشامل کر دیا ہے ،کچھ وصولیوں کے بعد بھی ملک میں مہنگائی کا سیلاب ہے اب عوام سوچ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے بعد تو مہنگائی کا سیلاب غریب عوام کی دیواروں سے ٹکرائے گا ،مون سون کی آمد ہو گی اوراس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کا سیلاب ملک میں آئے گا ،عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ملک میں ہر شخص پریشان نظر آرہاہے ،کراچی میں مولانا تقی عثمانی پر حملہ کے اصل حقائق قوم کے سامنے لانا اورخفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کرنا ماسٹر مائنڈ تک پہنچنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،مفتی تقی عثمانی ایک بے ضرر انسان ہیں و ہ اتحادامت کے داعی ہیں ہم ان پر حملے کو مسلمانوں اورمساجد ومدارس پر حملہ سمجھتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں نواز شریف کی سپریم کورٹ سے ضمانت پر رہائی اچھا اقدام ہے علاج معالجہ ان کا حق ہے اسے ملنا چاہئے لیکن اس عنوان پر سیاست نہیں ہو نی چاہئے ہم ان کے لئے دعا گو ہیں ،میاں نواز شریف اورآصف علی زرداری سے کہوں گا کہ انہیں اب مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کھڑے ہوجانا چاہئے بحیثیت مسلمان ناموس رسالت کے قونین کے تحفظ کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دینا چاہئے اوراس بات پر یقین رکھیں تو سیاست دائو پر نہیں لگے گی بلکہ ان کی آخرت سنورجائے گی ،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ناظم انتخابات قاری ظفر اقبال شریف کی رہائش گاہ پر جے یو آئی کے عہدیداران تحصیل ناظم انتخابات مولانا عبدالحمید ڈاہر اورجے یو آئی کے رہنمائوں مولانا مفتی نعمان حسن لدھیانوی ،قاری اظہر اقبال رحیمی ، مولانا فتیح اللہ عباد،شاہد جالندھری ،حافظ ناصر علیم بھٹی ،میاں انس ظفر اورمولانا عبداللہ قاسم موجود تھے۔

rahim yar khan jui

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »