fbpx
رحیم یارخان

رحیم یارخان دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب(flood)،متعدد گھر دریا برد،انتظامیہ غائب

رحیم یار خان  :دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب(flood)، پانی میں مسلسل اضافہ،

ہیڈ کانسٹیبل وسابق محررپولیس تھانہ جات سٹی سرکل کا گھر اور 16ایکٹر رقبے سمیت، چاچڑاں شریف کے متعدد علاقے دریائی کٹاؤ کی نظر،

مکین اپنی رہائش گاہوں اور زرعی رقبے دریا برد ہونے پر نقل مکانی کرنے پر مجبور، رہائش گاہیں چھن جانے پر مکین غم زدہ۔

دریائے سندھ میں چاچڑاں کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب(flood) آ چکا ہے مسلسل پانی کے اضافے کے باعث  دریائے سند ھ کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

جس کی وجہ سے گزشتہ چند روز کے دوران دریائی کٹاؤ چاچڑاں شریف، ظاہر پیر کے متعدد موضع جات کے رہاشی علاقے، زرعی رقبے اور سکول دریا برد ہو چکے ہیں

اسی طرح گزشتہ روز بھی موضع احمد کندن، یو سی چاچڑاں شریف کے رہاشی محکمہ پولیس کہ ہیڈ اکانسٹیبل و سابق محر ر پولیس تھانہ اے، بی، سی غلام فریدی کی رہائش گاہ اور 16ایکڑ زرعی رقبہ بھی دریائی کٹاؤ کی نظر ہو گیا

جس کے باعث انہیں اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

اسی طرح چاچڑاں شریف کے متعدد علاقے بھی زیر آب آ چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بر وقت انتظامات نہ کیئے گے تو سیکڑوں گھروں کے مکیں اپنے گھروں سے محروم ہو جانے کا خدشہ ہے۔

(flood)

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close