fbpx

رحیم یارخان میں53دکانداران کو 1لاکھ54ہزار جرمانہ عائد، ڈی سی

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1324مارکیٹس کا دورہ کرتے ہوئے گرانفروشی سمیت دیگر قانون شکنی میں ملوث 53دکانداران کو 1لاکھ54ہزار جرمانہ عائد کیا۔جبکہ ضلع میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 2لاکھ15ہزار سے زائد مستحق افراد میں 2ارب59کروڑ10لاکھ سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو رمضان المبارک میں گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی، ناپ تول میں کمی سمیت کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات اور پابندیوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر اشیاء روز مرہ کی قیمتوں کو عوامی دسترس میں رکھا جائے۔ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے لاک ڈاؤن اور دفعہ144پر حکومتی ہدایات کے مطابق عملدرآمد کرانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

ترقیاتی منصوبوں

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات تک رسائی میں اور ان کے مسائل کا حل ممکن ہو سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل لیاقت پور اور خانپور میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز سید حسنین زیدی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجو د تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل لیاقت پور میں امین آباد روڈ، گورنمنٹ سیکنڈری سکول کوٹلہ نیازی، کشمیر روڈ ظاہر پیر، گورنمنٹ بوائز سکول ججہ عباسیہ اور سردار گڑھ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل میں وزیر اعلیٰ پنجاب ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں لہذا تمام محکموں کے افسران اپنی زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں پر پوری ایمانداری سے فنڈز کا استعمال یقینی بنائیں اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل پر کڑی نظر رکھیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا نے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت بارے آگاہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شیخ محمد طاہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ کی حفاظت کے لئے ضلعی انتظامیہ حکومتی گائیڈ لائن کے تحت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر غضنفر شفیق سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجو دتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج پر مامور ڈاکٹرز و طبی عملہ کے لئے دستیاب حفاظتی کٹس و دیگر سامان کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے اور کسی بھی ضرورت بارے قبل از وقت آگاہ کیا جائے تاکہ ڈاکٹرزو دیگر عملہ کے لئے سامان منگوایا جا سکے۔اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال، کنفرم و مشتبہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close