fbpx
احتجاججرائم وحادثاترحیم یارخان

اے ڈویژن کی حدودمیں ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتیں

rahim yar khan news a division police

رحیم یارخان:تھانہ اے ڈویژن کی حدودمیں ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتیں ‘ نامعلوم چور تالے توڑکردکانوں سے کپڑے ‘ نقدی ‘ لیپ ٹاپ ودیگرسامان چرالے گئے‘ ایک چوری کی واردات کینسرکے مرض میں مبتلاشہری کی بوتیک پرہوئی ۔
تھانہ اے ڈویژن کی حدودمیں چوری کی وارداتیں روزبروزبڑھ رہی ہیں نامعلوم چور بھٹہ کالونی کے رہائشی کینسرکے مرض میں مبتلاساجدلطیف کی بوتیک اورپارلرسے دس لاکھ روپے مالیتی کپڑے‘ نقدی ودیگرسامان چرالے گئے اسی طرح اقبال نگرسے نامعلوم چورکپڑے کی دکان کے تالے توڑکرسامان اورلیپ ٹاپ چرالے گئے اڈہ خانپور میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور تالے توڑکرکپڑے چرالے گئے پولیس نے واقعات کی اطلاع ملنے پرملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ‘ متاثرہ ساجدلطیف نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کرملزمان گرفتارکرکے حق رسی کرانے کامطالبہ کیاہے۔

rahim yar khan news a division police

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close