افواج پاکستان دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے,قمر سلطان ضیاء

Rahim yar khan news Chamber of commerce

صادق آباد:ممبر چیمبر آف کامرس و کاروباری شخصیت قمر سلطان ضیاء نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کو ختم کیے بغیر خطہ میں امن کا قیام نا ممکن ہے
‘افواج پاکستان دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے سانحہ کوئٹہ ملکی تاریخ کا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے چند سازشی عناصر بلوچستان سمیت پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں‘انھوںنے کہاکہ ہزارہ برادری کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھاجاتا رہے گا،
سانحہ میں شہداء کے متاثرہ خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں ‘پوری قوم دہشتگردی کے خاتمہ اور ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انھوںنے مزید کہاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں تمام سیاسی و جمہوری طاقتوں کو ملکر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سنجیدگی سے پارلیمنٹ کے باہر اور پارلیمنٹ کے اندر اپنا موثر کردارادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان دہشتگردی سے نجات حاصل کر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

Rahim yar khan news Chamber of commerce

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close