fbpx
تحریک انصافخبریںرحیم یارخانضلعی انتظامیہ

سرکاری خرچ پر افطارپارٹیوں پر پابندی عائد ،وزیر اعلیٰ پنجاب

rahim yar khan news cm punjab usman buzdar visit ramzan bazar

رحییم یارخان : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سرکاری خرچ پر افطارپارٹیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کا اطلاق وزرائ، صوبائی سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام پر بھی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اور عوامی فلاح وبہبود پر ہی خرچ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ رحیم یار خان کے دوران عسکری پارک صادق آباد راور عید گاہ رحیم یا رخان کے مضان بازاروں میں صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم قومی وسائل کے امین ہیں اور کفایت شعاری ہماری پالیسی کا بنیادی عنصر ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکج کے تحت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے رمضان بازار میں صارفین سے بھی استفسار کیا۔انہوں نے اشیاء ضروریہ ، سبزیوں، پھلوں اور دالوں کے نرخ ومعیار کو چیک کیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اربوں روپے کا تاریخی رمضان پیکج عوام کو سہولت پہنچانے کے لئے دیا ہے تاکہ ماہ مقدس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کے پہلے روزے کو خود رمضان بازار کے دورے پر آنے کا مقصد عوام کو دی جانے والی سہولیات پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نمائشی اقدامات سے گریز کر کے رمضان بازاروں میں دو ارب روپے کی بچت کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال صادق آباد کے شعبہ حادثات کا بھی اچانک دورہ کیا۔انہوں نے شعبہ ایمرجنسی میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں بارے استفسارکیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ عوام کو معیاری علاج معالجہ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے ڈاکٹرز کو نصیحت کی کہ ہسپتال میں مریضوں سے شفقت کا رویہ رکھیں کیونکہ ڈاکٹرز کا میٹھا بول مریض کی آدھی بیماری ختم کر دیتا ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے رحیم یار خان دورہ کے دوران صادق آباد میں چک5این پی میں گندم خریداری مرکز کا اچانک دورہ کیا انہوں نے مرکز پر موجود کاشتکاروں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔کاشتکاروں نے گندم خریداری مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ دینے کی کاوش لائق تحسین ہے ، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کاشتکاروں کے معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم میں بھی میرٹ کی پالیسی کا بول بالا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کی نگرانی میں ذاتی طور پر خود کر رہا ہوں اور کسی کو کاشتکار کا استحصال کرنے کی اجازت نہیںدیں گے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری محمد شفیق، چوہدری آصف مجید، سردارعامر نواز چانڈیہ ، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل ، ڈی پی او عمر سلامت سمیت دیگر موجود تھے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے رمضان بازاروںاور گندم خریداری مراکزمیں انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس موبائل خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔انہوں نے پولیس موبائل خدمت مرکز کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پولیس موبائل خدمت مرکز کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھایا جائے گا تاکہ سائلین کو ایف آئی آر اور پولیس سے متعلق دیگر سہولتیںدہلیز پر میسر ہوں۔ڈی پی او عمر سلامت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے ویژن کی روشنی میں آئی جی پنجاب کے احکامات پر عوام کو انصاف کی سہولتیں دہلیز پر پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور پولیس موبائل خدمت مرکز اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

رحیم یار خان:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دورہ رحیم یار خان کے دوران شہر میں بعض مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات اور فرائض میں غفلت برتنے پر نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخ قاسم شکیل اور ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر لطیف گل کو معطل کر کے انہیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا۔

rahim yar khan news cm punjab usman buzdar visit ramzan bazar

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close