fbpx

15یوم کے اندر ہائوسنگ سوسائٹیز اپنے کاغذات متعلقہ فورم کو فراہم کریں,ڈی سی

rahim yar khan news dist govt -adc ryk

رحیم یار خان؛ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی زیر صدارت رئیل اسٹیٹ سے وابستہ رحیم یار خان کے بلڈرز کا اجلاس،جس میں ایسی تمام ہائوسنگ سوسائٹیز کے مالکان نے شرکت کی جنہوں نے اپنی ہائوسنگ سوسائٹیز کو حکومتی قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق متعلقہ محکموں سے منظور کرانے کے لئے اقدامات کئے ہوئے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخ محمد قاسم، ٹی او پی ضلع کونسل حسین لیاقت سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ بلڈرز کی سہولت کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین کی سربراہی میں ون ونڈو سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ ایسی تمام ہائوسنگ سوسائٹیز کے مالکان جنہوں نے اپنی ہائوسنگ سوسائٹیز کو حکومتی قوانین اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے این او سی کے حصول کے لئے رجوع کیا ہوا ہے ان کے لئے آسانیاں فراہم کرنا ہے تاکہ بلڈرز کو فراہم سہولیات کے ثمرات براہ راست عوام تک منتقل ہوں جنہوں نے اپنا کثیر سرمایہ ہائوسنگ سوسائٹیز میں لگایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کامقصد کاروباری طبقہ کی مشکلات کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے تمام ہائوسنگ سوسائٹیز کے بلڈرز کوہدایت کی کہ 15یوم کے اندر وہ ہائوسنگ سوسائٹیز سے متعلق حکومتی قوانین اور قواعد و ضوابط کو مکمل کرتے ہوئے اپنے کاغذات متعلقہ فورم کو فراہم کریں بصورت دیگر تاخیر کے مرتکب بلڈرز کی ہائوسنگ سوسائٹیز کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ تمام بلڈرز جنہوں نے تمام قانونی تقاضے مکمل کئے ہوئے ہیں اور وہ محکمانہ سستی کا شکار ہیں اس کی بھی متعلقہ ون ونڈو سیل میں تحریری نشاندہی کریں ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلڈرز ضلع میں فلیٹس سسٹم بھی متعارف کرائیں تاکہ کم سے کم زمین میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مستفید کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جلد حکومت کی جانب سے بھی نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا آغاز ضلع رحیم یار خان میں کیا جا رہا ہے جس کے لئے مختلف جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد اپنا ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیں جو کسی بھی مسئلہ کی صورت میں انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہوئے بلڈرز کو درپیش مسائل ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔اس موقع پر بلڈرز کی جانب سے ون ونڈو سیل کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پہلی مرتبہ ہمارے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور حل کیا جا رہا ہے جس کے لئے ہم ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹیز کی منظوری کے لئے تمام حکومتی قوانین پر عملدرآمد کیا جائے گا اور نقشہ کے مطابق شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

rahim yar khan news dist govt -adc ryk
rahim yar khan news dist govt -adc ryk

پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی شکایات و مسائل بابت درخواستوں پر متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور ضلعی محکموںکے افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلہ میں محکمانہ کارکردگی میں اضافہ کریں۔انہوں نے شہریوں کی طرف سے پیش کی جانے والی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جائز درخواستوں پر سرعت سے عمل درآمد کرکے انہیں فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

rahim yar khan news dist govt -adc ryk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close