خبریںرحیم یارخان

جعلی بیج بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاون

rahim yar khan news fake seeds company

رحیم یارخان:فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایف ایس سی ڈی)کی ضلع بھر میں کپاس کے غیر منظور شدہ اور غیر تصدیق شدہ بیج کے خلاف مہم مسلسل جاری۔
ڈپٹی ڈائریکٹرایف ایس سی ڈی محمد اعظم خان اور سیڈ انسپکٹر ندیم اسلم  نے لیاقت پور،ظاہر پیر،امین آباد،خان بیلہ اور فیروزہ میں کپاس کاغیر منظور شدہ اور غیر تصدیق شدہ بیج فروخت کرنے والی مختلف دکانوں پر طھاپے مارے اور سینکڑوں تھیلے قبضے میں لے کر 6متعلقہ ڈیلروں کے سیڈ ایکٹ2015ء کے تحت چالان کر دیئے۔
معلوم ہوا ہے کہ اس مہم کے دوران کئی دکاندار اپنی دکانیں بند کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
محمد اعظم خان نے صحافیوں کو بتایا کہ ایف ایس سی ڈی نے رواں سال کپاس کا غیر منظور شدہ اور غیر تصدیق شدہ بیج بیچنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسانوں کی فی ایکڑ پیداوار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملکی زرعی معیشیت کو بھی مضبوط بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نئے قوانین کے تحت اب کوئی بھی سیڈ ڈیلر بغیر لائسنس کے بیج فروخت نہیں کر سکتا اس لئے سب ڈیلرز کو چاہیئے کہ کپاس کی صرف منظور شدہ اور تصدیق شدہ اقسام کی فروخت کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی ضرور حاصل کریں وگرنہ انکے خلاف سخت کارروائی  کی جائے گی۔

rahim yar khan news fake seeds company

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button