fbpx

قلمکار معاشرے کی کان اور آنکھ ہوتے ہیں,حاجی انورعلی انصاری

rahim yar khan news haji anwer ali ansari

رحیم یارخان :بابائے سپورٹس ومعروف سماجی شخصیت حاجی انورعلی انصاری نے کہا ہے کہ قلمکار معاشرے کی کان اور آنکھ ہوتے ہیں، معاشرتی مسائل اجاگر کرنے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اچھے قلمکار کی خوبی ہوتی ہے کہ وہ تصویر کے دونوں رُخ دیکھ کر اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے اور معاشرے میں مثبت بولنے اور تحریر کرنے والے ہی تبدیلی پیدا کرتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع رحیم یار خان ہم سب کا ہے اور اس کی بہتری میں ہی ہماری فلاح ہے‘ انہوں نے کہا کہ ضلع کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے دیگر اداروں کے افسران کے ساتھ مل کر کوشش کی اور عوامی مسائل کے حل و ریلیف پہنچانے میں اس ضلع کی صحافتی برادری کے مثبت کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا‘انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ممبران کی مثبت صحافتی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا‘ اس موقع پرحاجی انورعلی انصاری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے لیے دوعمرے کے ٹکٹ اوررقم دینے کابھی اعلان کیا۔

rahim yar khan news haji anwer ali ansari

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »