جاوید وڑائچ نے ٹبہ 88پی دھوپ سڑی میں محمدطارق کے ڈیرہ پرعوامی مسائل سننے

rahim yar khan news javed iqbal warich pti

رحیم یارخان :پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے شب وروزاقدامات اٹھارہی ہے‘ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے عوام کومہنگائی کابوجھ برداشت کرناپڑرہاہے لیکن آنے والے دنوں میں حالات بہترہوں گے‘ حلقہ میں ریکارڈترقیاتی کام کروائیں گے جومیرٹ کی بنیادپرہوں گے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق‘ پی ٹی آئی رہنماء چوہدری نعیم شفیق‘ چوہدری رشیداحمدمہارودیگرکے ہمراہ ٹبہ 88پی دھوپ سڑی میں محمدطارق کے ڈیرہ پرعوامی مسائل سننے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے حقوق فراہم کرنے کی بجائے ذاتی لوٹ مار پرتوجہ دی اورتعمیروترقی کے منصوبوں کوکرپشن کی نذرکردیالیکن اب ایسانہیں ہوگاانشاء اللہ عوام کے مسائل حل کریں گے اورتمام ترقیاتی کام میرٹ کی بنیادپرکروائیں گے انہوں نے کہاکہ عوام کی محرومیوں کااحساس ہے اورہرصورت عوام کی محرومیاں دورکی جائیں گی‘ اس موقع پرانہوں نے عوامی مسائل فوری حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے حکام کوہدایات بھی جاری کیں۔

rahim yar khan news javed iqbal warich pti

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close