fbpx

جاوید وڑائچ نے کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی

rahim yar khan news javed iqbal warich

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ماہ صیام میں عوام کوریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ حکومت عوام کے حقوق کے تحفظ پریقین رکھتی ہے اورپی ٹی آئی کادورتاریخ کامثالی دورثابت ہوگا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق‘ چوہدری نعیم شفیق کے ہمراہ کچی آبادی میں چندروزقبل کبڈی میچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے ارشد‘ محمدعلی ودیگرکی عیادت کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قانون کی پاسداری ہم سب پرفرض ہے اورقوانین پرعمل پیراہوکرہی انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکتی ہے‘ انہوں نے کہاکہ عوام کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں اورانشاء اللہ کسی بھی مشکل وقت میں عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری محمدشفیق نے زخمیوں سے خیریت دریافت کی اورانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

rahim yar khan news javed iqbal warich

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close