بچیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے،خالدہ مغل

rahim yar khan news khalda mughal ppp ryk

رحیم یار خان :پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی خاتون رہنما خالدہ مغل نے کہا کے موجودہ دور میں بچیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی بہتر زندگی گزارنے کے ساتھ خاندان کی مالی مدد بھی کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الصغرں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فری سلائی سنٹر میں کورس مکمل کرنے والی طالبات کی الوداعی تقریب کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کے اس وقت حکومت نے مہنگائی کے طوفان کھڑے کرکے غریب عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے اس لیے آنے والے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں بچوں کی فنی تعلیم پر توجہ دینی ہوگی۔ غریب اور مستحق بچیوں کو مفت فنی تعلیم دینا بھی بہت بڑی نیکی ہے ہمیں چاہیے کے معاشرے کے ایسے افرادکو فنی تعلیم دیں یہی صدقہ جاریہ ہے انہوں نے مزید کہا کے مخیر حضرات غریبوں کو خیرات دینے کی بجائے ان کو اپنے پاوُں پر کھڑا کرنے کے لیے ایسے زریعے اپنائیں تاکہ وہ اپنا بہتر روز گار کماسکیں۔اس موقع پر الصغراں ویلفیئر سوسائٹی کی صدر اور ٹرینر کوثر قاضی نے تقریب کے شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔

rahim yar khan news khalda mughal ppp ryk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »