نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہو چکی,جہانزیب چودھری

rahim yar khan news peoples party ijlas ch jhanzeb

رحیم یار خان: پیپلز پارٹی کے قائم مقام ضلعی صدر جہانزیب چودھری نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہو چکی ٹیم کی بجائے نا اہل کپتان کو مستعفی ہونا چاہیے عمران خان نے ہمیشہ اپنی ٹیم کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا قوم سے معافی مانگ کر استعفیٰ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پی ایل ایف کے ضلعی صدر مرزا محمد امین ایڈووکیٹ‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری سٹی آصف قذافی‘پی ایس ایف کے بہزاد خان ودیگر شریک تھے ‘اجلاس میں یوم مزدور کے حوالے سے یکم مئی کو دڑی سانگھی پل سی سٹی پل تک نکلنے والی ریلی کے پروگرام کو حتمی شکل دیتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی اجرت اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانزیب چودھری‘مرشد سعید ناصر‘مرزا محمد امین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہیں بے بنیاد اور مخالفین پھیلا رہے ہیں جسکی مذمت کرتے ہیں تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں ایک غبارہ اور دودہ کی طرح آنے والا وقتی ابال تھا جو بخار کی طرع قوم سے اتر چکا ہے اس لئے عمران خان اب صدارتی نظام کی باتیں کررہے ہیں وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور محترمہ فردوس عاشق اعوان سمیت موجودہ حکومتی وزراء پر مشتمل ٹیم پیپلزپارٹی کے سابقہ راہنماؤں پر مشتمل اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کی واحد سیاسی اور تجربہ کار جماعت ہے ۔

rahim yar khan news peoples party ijlas ch jhanzeb

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »