fbpx

نماز تراویح کے 518 مقامات کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

rahim yar khan news police ramzan security

رحیم یارخان:  نماز تراویح کے 518 مقامات کی سکیورٹی پر 717 مسلح پولیس اہلکاروں سمیت 1761 سکیورٹی اہلکار تعینات۔ 11 رمضان بازار 37 رمضان دسترخوانوں پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات، داخلی خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی۔  سکیورٹی کوفول پروف بنانے کے لیے 17 واک تھرو گیٹس، 81 سی سی ٹی وی کیمرے اور 391 میٹل ڈیٹیکٹرز استعال کئے جائیں گے۔ امن و امان کی صورت حال کو بر قرار رکھنے کے لیے ایلیٹ فورس اور کوئک رسپانس فورس کے دستے گشت کریں گے۔ تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں نماز تروایح، رمضان بازاروں اور رمضان دسترخوانوں کے لیے پولیس جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ رمضان المبارک کیدوران ضلع بھر میں 480 مساجد سمیت 518 مقامات پر نماز تراویح کے اجتماعات ہو رہے ہیں جن کی سکیورٹی کے لیے 717 مسلح پولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں جبکہ پانچ سرکل پولیس افسران، ستائیس تھانوں کے ایس ایچ اوز اور چودہ پولیس چوکیوں کے انچارج پولیس ڈیوٹی کو الرٹ رکھنے کے ساتھ علاقہ میں گشت اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔ علاوں ازیں ضلع کے چھ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ اور ناکہ بندی کر دی گئی ہے جہاں پر مشکوک گاڑیوں اور اشخاص کی تصدیق کی جائے گی۔ سکیورٹی کوفول پروف بنانے کے لیے 17 واک تھرو گیٹس، 81 سی سی ٹی وی کیمرے اور 391 میٹل ڈیٹیکٹرز استعال کئے جائیں گے جبکہ اس سلسلہ میں 1052پی کیو آر، ویلینٹئرز اور پرائیویٹ سکیورٹی گارڈزبھی پولیس کے ہمراہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ضلع میں نزد شاہی روڈ، مرکزی عید گاہ، کوٹسمابہ، رکن پور، عسکری پارک اور کچہ شاہی روڈ صادق آباد، وپڈا روڈ خان پور، ظاہر پیر، پارک روڈ لیاقت پور، خان بیلہ اور ترنڈہ محمد کے مقامات پر 11 رمضان بازار لگائے گئے ہیں جن پر 77 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں 37 رمضان دسترخوانوں پر 37 پولیس اہلکار اور 74 پولیس رضا کار تعینات ہیں۔ ضلع بھر میں ایلیٹ فورس اور کوئک رسپانس فورس کے 14 دستے موبائلز پر گشت کناں رہیں گے تاکہ امن امان کی موجودہ صورت حال کو برقرار رکھا جا سکے اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کی جائے یہ چودہ ٹیمیں گشت کے دوران مشکوک افراد، اشیاء اور گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ بھی جاری رکھیں گے۔ اس سلسلہ میں ڈی پی او عمر سلامت کی زیر صدارت پولیس کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سکیورٹی پلان کو موئثر رکھنے اور لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی اور قانون کی بالادستی ہر صورت قائم رکھی جائے گی۔ 

rahim yar khan news police ramzan security

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close