تحریک انصافرحیم یارخان
23ویں یوم تاسیس کے موقع پر فوزیہ عباس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
rahim yar khan news pti ryk fozia abbas
رحیم یار خان:پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین فوزیہ عباس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری محمد اشرف، ڈویژنل صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ شعبہ خواتین شمائلہ ہاشمی، ڈویژنل صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ مون چوہان، سنی چوہان سمیت دیگر رہنمائوں اور کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی انتھک محنتوں کا ثمر بہت جلد عوام تک پہنچے گا، وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں سے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے موثر اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے جس کے ثمرات جلد عوام کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔
rahim yar khan news pti ryk fozia abbas