عالمی فائر فائیٹرز ڈے

rahim yar khan news Punjab Emergency Services

عالمی فائر فائیٹرز ڈے کے موقع پرضلع کی تمام تحصیلوں میں ریلیوں کا انعقاد،دنیا بھر کے شہید فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیشں کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر
4مئی انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستا ر بابرکے احکامات پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں آگاہی ریلیاں نکالی گئیں۔رحیم یارخان میں ضلعی انتطامیہ،ریسکیو1122،پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس،محکمہ صحت،ریڈپاکستان اور دیگر اداروں نے مشترکہ طورپر فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا،صادق بازار چوک سے دُعا چوک تک آگہی ریلی نکالی گئی،دوران ریلی تمام شرکاء نے آگہی بینرز اُٹھارکھے تھے اور شرکاء نے عوام میں اس دن کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لیے لائوڈ سپیکر کے ذریعے عوام کو آگہی فراہم کی۔ریلی کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن ریاست علی ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستاربابر،چیف ایگزیکٹیوآفیسرمحکمہ صحت ڈاکٹر سخاوت رندھاوااور ایگزیکٹیوڈائریکٹر ریڈپاکستان شاہد سلیم نے اس دن کی اہمیت،فائر سیفٹی کی ریسکیو1122کے تحت تربیت کے عملی حصول اور معاشرہ کافعال شہری بننے کے لیے عوام کو ترغیب دی۔
واک میں ایمبولینسز ،فائر وہیکلز ریسکیووہیکلز بھی شامل تھیںجن پر آگہی بینرز چسپاں کئے گئے تھے ۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے عوام تک اس دن کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ ریلی کے دوران ریسکیورزفائر ڈے کے حوالے سے بنائے گئے آگ، جاگیں اور جگائیں لیف لیٹ تقسیم کیے اور لائوڈ سپیکر پر اسے پڑھ کر عوام میں شعور بیدار کیا گیا،جن پرآگ کے خطرات کے حوالے سے مختلف ہدایات درج تھیں۔جن پر عمل کر کے آگ کے ممکنہ خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔
ریسکیو 1122 نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کوفائر ایگشٹنگیشراستعمال کرنے،آگ کی اقسام،آگ کے درجات و نوعیت کی پہچان،فائر ہائیڈرینٹ کی اہمیت وافادیت، اور آگ پر قابو پانے کی نئی اورجدید تکنیک کی عملی تربیت دی۔جس میں آگ کی وجوہات،اسکی جانچ ان جوہات کے تدارک کے لیے عملی اقدامات اور آ گ لگنے سے پہلے ان کی پیشگی تیاری بارے تفصیلی آگاہی اور تربیت فراہم کی۔اس کے علاوہ مختلف دوکان داروں ،کمرشل سینٹرزکو فائر سیفٹی کے حوالے سے لیف لیٹس دیے گئے۔اوران تمام لوگوں کو ہدایات کی گئی کہ وہ آگ بجھانے والا آلہ اپنی دکان،سکول،کالج،دفاتر،اور کمپنی میں لگائیں تاکہ باوقت ضرورت آگ لگنے کی صورت میں فوراً اس پر قابو پایا جاسکے۔ لوگوں میں آگاہی کے لیے شہر کی اہم جگہوں اور ریسکیو اسٹیشنز پر بینرز آویزاں کئے گئے۔
ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹرعبدالستاربابرنے واک کے اختتام پر تما م ریسکیورز سے خطاب کیا اور کہا کہ فائر فائٹرز ڈے منانے کا مقصدشہید فائر فایٹرز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔جو دوسروں کی زندگیاں اور املاک بچانے کیلئے دہکتی آگ کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سب بھی ان شہید اور بہادر فائر فائٹرز کی طرح لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے ہر گز پیچھے نہیںہٹیں گے اور اپنا فرض نبھانے کیلئے اپنی زندگیوں پر بھی کھیلنا پڑ جائے تو دریغ نہیں کریں گیاور کہا کہ یہ مقام شکر ہے کہ وطن عزیز کے پاس ایسے بیٹے موجو د ہیں جو آج بھی انسانیت کے امین ہیں اور قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ آخر میں شہدا کے لیے سب نے دعائے مغفرت کی اور خراج تحسین پیش کیا گیااور ہدایات دی گئیں کہ تما م لوگ اپنی بلڈنگ میں فائر سیفٹی کے متعلق تمام حفاظتی انتظامات رکھیں اور اپنے گھروں میں بھی آگ بجھانے والا آلہ نصب کریں صرف اور صر ف اس صورت میں ہی ہم اپنے گھر، علاقے اور اپنے پورے ملک کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ریسکیو نعرے کے ساتھ اس ایونٹ کا اختتام ہوا۔

rahim yar khan news Punjab Emergency Services

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »