حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں نے 70سال ملک کوبے دردی سے لوٹا,راجہ سلیم

rahim yar khan news raja saleem pti

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرراجہ محمدسلیم نے کہاہے کہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں نے 70سال ملک کوبے دردی سے لوٹا‘ عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کااحتساب ضرورہوگا‘ وزیراعظم عمران خان کاکرپشن کے خلاف جہادمخالفین کوہضم نہیں ہورہا‘ عوام صبرسے کام لیں انشاء اللہ آنے والے دنوں میں ملک بحرانوں سے باہرنکل آئے گا۔ پارٹی رہنماؤں عظیم چیمہ‘ شمیل مرزا‘ یڈھسٹرچوہان ودیگرکے ہمراہ کارکنان سے ملاقات کے دورا ن گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ ایک سکے کے دورخ ہیں جنہوں نے ہردورمیں ایک دوسرے کوسڑکوں پرگھسیٹنے کے ڈرامے کرکے اقتدارپرقابض رہے اورعوام کومحرومیوں کے سواکچھ نہ دیالیکن اب انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کامشن لے کرمیدان عمل میں آئی ہے اوروہ دن دورنہیں جب ملک ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہوگا۔

rahim yar khan news raja saleem pti

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »