ریسکیو میں ترقی پانے والوں کو رینک لگا کرڈیوٹیاں سونپ دی گئیں

rahim yar khan news rescue1122 ryk pr

ضلع رحیم یارخان میں بطور ڈسپیچ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں کو کنٹرول روم انچارج نے رینک لگا کرڈیوٹیاں سونپ دیں ۔
ریسکیو1122 رحیم یارخان میں بطور ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابرنے مبارک باد دی اوررینک لگا کر چارج سنبھالنے کی اجازت دے دی۔
ہدایات کے مطابق کنٹرول روم انچارج شہباز نادر نے تینوں ترقی پانے والے اہل کاروں کو رینک لگائے،ترقی پانے والوں میں ضیاء الحق،شاہدجمیل اور رانامحمد فیاض شامل ہیں جن کا تعلق رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد سے ہے۔ترقی پانے والے آفیسرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہباز نادر کنٹرول روم انچارج، محمدسعیدرپورٹنگ انچارج، حافظ محمد علی رپورٹنگ انچارج سمیت دیگر ریسکیو سٹاف نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالستاربابر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ ضلع کے 3 اہلکار ترقی پانے میں کامیاب ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے ویژن کے مطابق ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر سروس میںمزید جدت کے لیے ایک بہترین اضافہ ہے، جو سروس کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایمرجنسی وہیکلز کو بروقت ڈسپیچ کرنے میں اور ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے سروس کا معیار مزید بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ تینوں ترقی پانے والے آفیسرز نے پانچ ہفتے پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ایڈوانس ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد آج ضلع میں رپورٹ کی اور ڈیوٹی کا چارج سنبھالا۔

rahim yar khan news rescue1122 ryk pr

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »