fbpx

انسانی جانوں کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔

rahim yar khan news rescue1122ryk

رحیم یارخان : انسانی جانوں کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمیونٹی سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122اظہر عمران نے آکسبریج سکینڈری سکول رحیم یارخان میں منعقدہ ورلڈ سیفٹی اینڈ ہیلتھ ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے حفاظتی اقدامات بڑے خطرات کو ٹال سکتے ہیں۔ اظہر عمران نے طلباء و طالبات کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سکول میں چلتے پھرتے وقت اپنے گرد و نواح پر نظر رکھی جائے اور ہر کام منظم طریقے سے کرنے کی کوشش کی جائے۔ بے جا بھاگ دوڑ سے بھی پرہیز کیا جائے انہوں نے کہا اگر خطرات کو بروقت پہچان کرموثر تدابیر کی جائیں تو حادثات سے بچاؤ ممکن ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ آکسبریج سکول کے پرنسپل چوہدری ضیاء اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی حفاظت بھی ہم پر لازم ہے انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پابندی سے بہت سارے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔ پرنسپل نے طلباء کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہیلمٹ کے استعمال کویقینی بنایا جائے اور سکول میں سپورٹس کے اوقات میں بھی خود کو اور اپنے ساتھیوں کو چوٹ لگنے سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی جائے۔ اس موقع پر سٹوڈنٹ فضاء منظور نے اپنی تقریر میں کہا کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اس لئے اپنی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمیں روز مرہ کی لاپرواہیوں سے گریز کرنا ہو گااور ہر کام منظم طریقے سے اور قوانین کے مطابق کرنا ہو گا۔ اس موقع پر اسٹوڈنٹس معاذ طارق، حافظ محمد عبداللہ، مصیب، مبشراطہر، خرم ارشداور احتشام نے اسکٹ بھی پیش کیا۔ آخر میں کمیونٹی سیفٹی آفیسر اظہر عمران اور اُن کی ٹیم نے طلباء و طالبات کو خطرات سے نمٹنے کے لئے حفاظتی تدابیر بھی سکھائیں۔ ایکٹویٹی کوآرڈینیٹر محمد مرادنے تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔

rahim yar khan news rescue1122ryk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »