احتجاجخبریںرحیم یارخان

12کروڑکی لاگت سے تعمیرہونیوالی سیوریج لائن بارش سے بیٹھ گئی

rahim yar khan news sewage line tranda m panah

لیاقت پور(تحصیل رپورٹر) ترنڈہ محمد پناہ 12کروڑ روپے سیوریج کا منصوبہ کرپشن کی نذر،سب انجینئر یاسرکی منصوبے میں حصہ داری، پبلک ہیلتھ کے آفیسران کی ملی بھگت سے ترنڈہ محمدپناہ12کروڑکی لاگت سے تعمیرہونیوالی سیوریج لائن بارش سے بیٹھ گئی،حال میں بچھائی جانے والی ساری سیوریج لائن کے پائپ بیٹھ جانے سے کرپشن کاپول کھل گیا،سیوریج کاپانی گھروں میں داخل،شہریوں کاڈی سی سے ٹھیکیداراورکرپٹ سب انجینئرملک یاسر کیخلاف کاروائی اورکام کامعیار بہتربنانے کامطالبہ،
حکومت پنجاب نے ترنڈہ محمدپناہ میں سیوریج کے لیے 12کروڑروپے کا منصوبہ فراہم کیاجو شروع ہوتے ہی کمیشن کی نذر ہوگیاپبلک ہیلتھ رحیم یارخان اور لیاقت پور کے کرپٹ آفیسران ایکیسن ،SDOاور سب انجینئر نے اس منصوبے میں ٹھیکیدار سے حصہ داری شروع کردی اور سابقہ کام کو منہا کیے بغیر اوپر پلستر کرکے کام شروع کردیا گیا 12کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرہونیوالی نئی سیوریج لائن ناقص میٹریل کی وجہ سے منہدم ہو گئی سب انجینئر ملک یاسر کی ٹھیکیدارسے حصہ داری کے نتیجے کی وجہ سے حالیہ دنوں ہونیوالی بارش سے جگہ جگہ سے سیوریج لائینیں بیٹھ گئیں جس سے سیوریج کاگندہ پانی گلیوں میں جمع ہوگیااورگھروں میں داخل ہوگیاہے جس میں زیادہ ترمدینہ کالونی، غریب آبادکالونی،محلہ چراغ شاہ بالخصوص اوردیگرمحلے بالعموم متاثرہوئے ہیں لوگوں کاان محلوں اورگلیوں سے گزرنادشوارہوگیاہے یوں اس بارش نے منصوبہ مکمل ہونے سے پہلے کرپشن کا پول کھول دیاہے جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کے گرنے کے اندیشہ کے ساتھ ساتھ لوگوں کے استعمال کے پانی میں زہریلہ پانی شامل ہونے کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں۔شہریوں محمدحسنین، چوہدری طاہر،محمدساجد،محمدعامر،رانامحمدالیاس،چوہدری بوٹا،فضل کریم،امام دین،وزیراحمد،محمود،عبدالماجد،ودیگرنے ڈی سی رحیم یارخان سے سیوریج کی تعمیرمیں ناقص میٹریل کے استعمال پرکرپٹ ایکسین پبلک ہیلتھ،SDOپبلک ہیلتھ لیاقت پور اور سب انجینئرملک یاسراورٹھیکیدارکے خلاف کاروائی کرکے کام کے معیارکوبہتربنانے سمیت کرپٹ ملک یاسرمحکمانہ کاروائی کے زمرے میں لایاجائے تاکہ آئندہ کسی بھی عوامی فلاحی منصوبہ میں کوئی افسرکرپشن نہ کرسکے۔جبکہ اس سلسلے میں ملک یاسر نے مؤقف بتایا کہ بارش زیادہ آئی ہے اس لیے کچھ جگہوں پر سیوریج لائینیں بیٹھ گئی ہیں جو جلد درست کرلیں گے۔

rahim yar khan news sewage line tranda m panah

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button