ایس ایچ اوتھانہ بھونگ جان کادشمن بن گیا

rahim yar khan news sho bhong

رحیم یارخان:عدالت میں حراسمنٹ کی رٹ دائرکرنے کی رنجش پرایس ایچ اوتھانہ بھونگ زمینداراوراس کے اہلخانہ کی جان کادشمن بن گیا‘ زمیندارکے مخالفین کی ایماء پرگھرمیں گھس کرچادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے ٹریکٹرٹرالی تھانہ لے جاکربندکردی‘ متاثرین کوپولیس کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں‘ متاثرین کااعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔موضع سیدپورکے رہائشی محمداقبال نے اپنے سسر محمداسلم کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ پولیس تھانہ بھونگ کے ایس ایچ اوامجدرشیداوراے ایس آئی فاروق وڑائچ نے اس کی ٹریکٹرٹرالی تھانہ بندکی جس پراس نے ریاض احمد‘ عابدحسین‘ محمدنواز‘ مور نے عدالت میں سپرداری دائرکردی جس پراس نے اصل کاغذات پیش کیے توعدالت نے سپرداری اس کے حق میں کردی جس کی رنجش پر ایس ایچ اوامجدرشیدنے ریاض احمدوغیرہ کے ساتھ مل کراسے حراساں کرناشروع کردیاجس پراس نے حراسمنٹ کی رٹ دائرکی اورفاضل جج نے پولیس کوحراساں کرنے سے روکاتورنجش پرامجدرشیدنے نفری کے ہمراہ اس کے سسرمحمداسلم کے گھرگھس کرچادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے اہلخانہ کوذدوکوب کیااورگھرمیں موجودٹریکٹرلے جاکرتھانہ بندکردیاوراب سنگین مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرین نے ڈی پی اورحیم یارخان سے فوری نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔

rahim yar khan news sho bhong

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close