fbpx

سرکاری اراضی فراڈ کیس

rahim yar khan news takbeer center lqt RYK NEWS
لیاقت پور: تکبیر شاپنگ سنٹر المائدہ سرکاری اراضی فراڈ کیس،اربوں روپے مالیت کی سرکاری کمرشل اراضی جعل سازی سے خورد بورد کرنے والے لینڈمافیا نے لاہور ہائی کورٹ بنچ بہاولپور درجن بھر رٹ پٹیشن دائر کردیں عدالت عالیہ تمام رٹ پٹیشنز وغیرہ کی سماعت 9مئی کو کرے گی، لینڈ مافیا نے بہاولپور کی پرائم لوکیشن پر واقع اربوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی جو اہلعلاقہ بطور والی بال گراؤنڈ استعمال کرتے تھے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے خورد بورد کی،اس میگا کرپشن بارے چیئرمین عوامی احتساب پارٹی نے لینڈ مافیا کے خلاف مقدمہ نمبر61/11انٹی کرپشن میں درج کروایا مگر ساز باز کے نتیجے میں لینڈ مافیا نے مقدمہ کی تفتیش لاہور منتقلکرواکر مقدمہ انٹی کرپشن سے ڈراپ کروانے کی رپورٹ جاری کروائی جس کو سپیشل جج انٹی کرپشن بہاولپور نے سال 2013میں مسترد کرتے ہوئے 10یوم میں مقدمہ کا چالان طلب کیا مگر لینڈ مافیا نے ہائی کورٹ سے عدالتی حکم معطل کروادیا ہوا ہے اگرچہ سابق ڈائریکٹر جنرل انٹی کتپشن سید حسین اصغر نے مقدمہ ری اوپن کیا مگر انکی ریٹائرمنٹ کے بعد معاملہ دوبارہ انٹی کرپشن مافیا کی نظر ہوتا جارہا ہے عدالت عالیہ 9مئی کو تمام رٹ پٹیشنز کی سماعت کرے گی۔
rahim yar khan news takbeer center lqt RYK NEWS

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close