ڈی سی کا صادق آباد ہسپتال کا اچانک دورہ

rahim yar khan news today ddpr

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ز ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کو ہمہ وقت برقرار رکھا جائے تاکہ مریضوں کو علاج کے لئے شہر کا رخ نہ کرنا پڑے۔انہوں نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ رات گئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال صادق آباد کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کا نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ صحت کے شعبہ میں مقرر کردہ معیار کے تحت ضروری اقدامات کو فعال رکھنے میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے ۔انہوں نے علاج معالجہ کے لئے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے اپنی تحصیلوں میں موجود ہسپتالوں کے وزٹ کریں اور تمام تر انتظامی عملہ کو چوکس ، ادویات کی موجودگی اور مشینری کو فعال رکھا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر کاشف ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت کو ہسپتال میں طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

rahim yar khan news today ddpr
rahim yar khan news today ddpr

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز مالکان شہریوں کو سہولیات فراہم کریں ان کے ساتھ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مکمل تعاون کریں گے، این او سی کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو ختم کیا جا رہا ہے جس کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین کی سربراہی میں ون ونڈو کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل صادق آباد سے تعلق رکھنے والے ہاؤسنگ سوسائٹیز بلڈرز کے دوسرے مرحلہ کے دوران منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے اپنی زندگی کی جمع پونجی آپ لوگوں کی فراہم کی گئی ہے جس کا تحفظ ضلعی انتظامیہ یقینی بنائے گی اور مختلف ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کو متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیز مالکان طے شدہ معاہدے کے تحت پلاٹس اور سہولیات فراہم کریں شہریوں کے ساتھ تعاون نہ کرنے والے ہاؤسنگ سوسائٹیز مالکان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور انتظامیہ ایسے عناصر سے سختی سے پیش آئے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اپنے آپسی معاملات بہتر بناتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریںآپ کے آپسی اختلافات کے اثرات کسی صورت ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں پر نہیں پڑنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کو متعلقہ اداروں کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت ہے تو وہ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز یا براہ راست ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو ) سے رابطہ کریں آپ لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔انہوں نے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز مالکان کو اپنی سوسائٹیز میں بنیادی سہولیات سکول، مسجد، سیوریج،پارکس، روڈز، بجلی و گیس جیسی سہولیات پہلے مرحلہ میں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سہولیات کا آغاز نہیں کیا گیا تو وہ 15یوم میں کام کا آغاز کریں سستی کا مظاہرہ کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کاشف ڈوگر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمود علی، پلاننگ آفیسر ضلع کونسل حسین لیاقت سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ اشتراک سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے آگہی مہم کا آغاز جس کے تحت چھوٹی عمر کے بچوں ، نوجوانوں پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی برقرار ، ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر ہیلمٹ پہننے کے پابند ہو ں گے ۔ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پر پابندی ، ڈپٹی کمشنرنے دفعہ 144 نافذ کردی ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے ڈی ایس پیز ٹریفک فیاض احمد پنسوتہ ، سٹی عباس اختر ، انچارج ٹریفک پولیس سید توقیرشاہ ، ایس ایچ او اے ڈویژن اور شہریوں کی کثیر تعداد کی تقریب میں شرکت ۔ تفصیل کے مطابق شہریوں کو موٹر سائیکل کی سواری کے دوران ہیلمٹ کی پابندی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز سٹی پل پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل ، ڈی پی او عمر سلامت ، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس فیاض احمد پنسوتہ اور انچارج ٹریفک پولیس ضلع رحیم یارخان سب انسپکٹر توقیر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کا کوئی متبادل ہے اور نہ ہی اس کے نقصان کو کسی صورت ازالہ ہوسکتا ہے اس لیے موٹر سائیکل سوار دوران موٹر سائیکل ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال اپنے اوپر فرض کرلیں تاکہ وہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ہر قسم کی سنگین صورت حال سے محفوظ رہ سکیں یہ ان کے لیے خود اور ان کے خاندان کے لیے بہت بہتر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کم عمر بچے اور نوجوان موٹر سائیکل اور موٹر کار کی ڈرائیونگ سے دور رہیں کیونکہ پر جوش عمر کی وجہ سے وہ ہر قسم کے نقصان کو بالا تاک رکھتے ہوئے من چاہی سپیڈ اور طریقہ کار سے ڈرائیو کرتے ہیں جو کہ سینکڑوں جانوں کو نگل چکا ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر بھی ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا چکا ہے اور خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ اس سلسلہ میں پٹرول پمپس مالکان کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی موٹر سائیکل سوار کو پٹرول فروخت نہ کریں جس نے ہیلمٹ نہ پہن رکھا ہو اور اس سلسلہ میں ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور کہا کہ اس سلسلہ میں سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی جو کہ تقریب میں موجود ہیں کو بھی ہیلمٹ کے استعمال کے سلسلہ میں عائد کردہ پابندی کو موثر بنانے کے لیے ٹاسک دیا گیا ہے جو کہ خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرجمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت ، سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی ، ڈی ایس پیز ٹریفک فیاض احمد پنسوتہ ، سٹی عباس اختر ، انچارج ٹریفک پولیس سید توقیر شاہ ، ایس ایچ او اے ڈویژن اظہر اقبال ، چوہدری محمدبوٹا طاہر ، شیخ فضل کریم و دیگر کے ہمراہ راہ گیر موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے اور انہیں اس کی افادیت کے بارہ میں آگاہی لٹریچر فراہم کیا ۔ 

rahim yar khan news today ddpr

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »