fbpx

پارٹی چھوڑنے کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے,احمد محمود,

rahim yar khan news zafer khan tareen meet ahmed mehmood

رحیم یارخان:پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدرمخدوم سیداحمدمحمودنے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی‘
بڑھتی ہوئی مہنگائی سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے‘ صوبہ بنانے والے خودمنظرسے غائب ہوگئے ہیں ‘
پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔لندن میں معروف قانون دان ظفراقبال ترین اورڈاکٹراقبال ترین سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اوران کی پوری ٹیم مکمل طور پرنااہل ہے جوعوام کوبحرانوں اورمسائل کی دلدل سے نکالنے کی بجائے آئے روزمہنگائی کرکے جینامحال کررہے ہیں ‘ ملک کوان بحرانوں سے صرف بلاول بھٹوزرداری نکال سکتے ہیں ‘ صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کے دعوے کرنے والے عوام کی عدالت سے بھاگ نکلے ہیں انشاء اللہ عوام بھی انہیں معاف نہیں کرے گی ‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ پیپلزپارٹی میں ہیں اوررہیں گے پارٹی چھوڑنے کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے‘ قبل ازیں ظفراقبال ترین نے مخدوم احمدمحمودسے سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

rahim yar khan news zafer khan tareen meet ahmed mehmood

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close