بلاول بھٹو کے تاریخ سازجلسہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو جائیں گی,ممتاز علی

Rahim yar khan peoples party news

صادق آباد:پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی سردار ممتاز علی چانگ کی قیادت میں سینکڑوں کاروں ‘گاڑیوں پر مشتمل بڑا قافلہ چانگ سیکرٹریٹ نواز آباد سے روانہ ہو کر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ خان پور مہر گھوٹکی میں شرکت کیلئے پہنچا،کاروں اور گاڑیوں پرپینا فلیکس آویزاں تھے ، قافلہ میں چیئرمین یونین کونسل، کونسلرز ، پارٹی عہدیداران و کارکنان سمیت ہزاروں افراد شریک تھے ۔
جلسہ گاہ روانگی سے قبل ایم پی اے ممتاز علی چانگ نے اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو کے تاریخ سازجلسہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو جائیں گی یہ جلسہ ملکی استحکام ، ترقی، امن اور سلامتی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا ،پیپلزپارٹی کے قائدین نے ملک میں جمہوریت اورعوام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،انھوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان قیادت ہے جو ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ،
موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے عوام کیساتھ کیے گئے تمام وعدے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

Rahim yar khan peoples party news

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close