fbpx

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کا اجلاس

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کا اجلاس

rahim yar khan peoples party

رحیم یار خان :پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع رحیم یار خان کا اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ اور شعبہ خواتین کی ضلعی صدر نوشابہ اشرف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں لیاقت پور خان پور رحیم یار خان اور صادق آباد سے وفود نے شرکت کی۔ضلعی سیکرٹری انفارمیشن مرشد سعید ناصر نے اجلاس کا آغاز کیا اور خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کی اہمیت اور پارٹی کے اندر خواتین کے تنظیمی رول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہازیب رشید نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم خواتین کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خواتین کا پارٹی میں اہم کردار ہے۔
ہماری چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ خواتین کو اہم مقام دیا اور ان کے لئے معاشرے میں بہترین مواقع پیدا کیے۔ہم خواتین کارکنوں کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش  کریںگےاور ان کے شانہ بشانہ ہر دکھ تکلیف میں ان کے ساتھ ہوں گے۔اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری صائمہ گیلانی ، سٹی صدر آسیہ کنول ، زبیدہ خاتون ، مسز روبینہ زمان، کشور جبین ، خالدہ مغل ، عقیلہ زیدی ، منزہ عرفان، فوزیہ کر، ممتاز بانو، شاہدہ یوسف ، آصفہ ، شہزادی بے نظیر ، پروین بی بی، مسز ممتاز تنویر، سٹی خان پور کی جنت سے کٹی زیبا ظفر ، شمائلہ وہاب، کوثر قاضی ،مریم بی بی نے شرکت کی۔

rahim yar khan peoples party

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close