پٹرولنگ پولیس نے 6اشتہاری ملزمان کو پکڑ لیا

Rahim yar khan Petroling Police
رحیم یار خان : پٹرولنگ پوسٹ پل سکمہ کے اے ایس آئی عابد عباس نے ملزم کو 42 لیٹر شراب سمیت تھانہ ظاہر پیر میں مقدمہ درج کروا دیا ، پٹرولنگ پوسٹ کالے والی ہیڈ کانسٹیبل ظہور احمد نے ملزم اشتہاری کو گرفتار کر کے تھانہ بھونگ پولیس کے حوالے کر دیا ، پٹرولنگ پوسٹ ٹھل حمزہ کے اسد عباس اے ایس آئی ملزم کو 23 لیٹر شراب سمیت گرفتار کر کے تھانہ ترنڈہ محمد پناہ پولیس کے حوالے کر دیا ، پٹرولنگ پوسٹ چوک میتلا کے شاہد محمود اے ایس آئی نے ملزم کو 25 لیٹر شراب سمیت اور اے ایس نے دو ملزمان اشتہاریوں کوگرفتار کر کے تھانہ لیاقت پور کے حوالے کر دیا ، پٹرولنگ پوسٹ مقبول موڑ کے ایس آئی محمد ذاہد نے دوران گشت تین ملزمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے تھانہ کوٹسبزل کے حوالے کر دیا ۔ پٹرولنگ پوسٹ 88 اے کے ہیڈ کانسٹیبل شہباز سلیم نے ملزم کو اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈ چلانے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ساؤنڈ ایکٹ کے تحت تھانہ کوٹسبزل میں مقدمہ درج کروا دیا ۔
ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور رینج محمد شریف جٹ کے حکم پر ضلع رحیم یار خان میں روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ۔ پٹرولنگ پوسٹ محمد پور لمہ نے موبائل ایجوکیشن ٹیم کے ہمراہ پمفلٹ تقسیم کئے ۔ ہیلمٹ کی افادیت سے بھی عوام الناس کو آگاہ یا گیا ۔ تفصیل کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور رینج محمد شریف جٹ کے حکم اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رحیم یارخان فرحت حمید قریشی کی ہدایت پر ضلع رحیم یار خان کی تمام پٹرولنگ پوسٹس نے بالترتیب روڈ سیفٹی کے بارے میں شعور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ مہم کا آغاز کرتے ہوئے انچارج پٹرولنگ پوسٹ محمد پور لمہ اے ایس آئی محمد افتخار نے موبائل ایجوکیشن ٹیم کے ہمراہ روڈ سیفٹی سے متلعق پمفلٹ تقسیم کئے اور ہیلمٹ کے فوائد کے بارہ میں موٹر سئیکل سواروں کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی کو اپنانے اور ہیلمٹ کا استعمال آپ کو حادثات کی صورت میں جان بچانے اور خطرناک قسم کی چوٹ سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ ٹریفک قوانین کی پابندی اور ہیلمٹ کے استعمال کو اپنا معمول بنا لیں تاکہ آپ اور آپ کے گھر والے بے صدمات سے محفوظ رہیں ۔ 
Rahim yar khan Petroling Police

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »