fbpx

شہری کی بوتیک سے چوری ڈی پی او نے اڑھائی لاکھ روپے کی ریکورری حوالے کر دی گئی

شہری کی بوتیک سے چوری ڈی پی او نے اڑھائی لاکھ روپے کی ریکورری حوالے کر دی۔ کچھ عرصہ قبل شہری کی بوتیک سے نامعلوم چور سامان چرا لے گئے تھے۔ مدعی کینسر کے مرض میں مبتلا ہے ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او اے ڈویژن کی کارروائی۔ تفصیل  کے مطابق سٹی ایریا کا رہائشی ساجد لطیف جو کہ جینسر کے مرض میں مبتلا ہے، جس نے گزر اوقات کے لیے اپنی رہائش کے ساتھ بوتیک و دیگر کاروبار کر رکھا تھا کچھ عرصہ قبل نمعلوم چور اس کی بوتیک سے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے و دیگر سامان چرا لے گئے تھے جس کی ریکوری کے لیے اس نے ڈی پی او سے اپیل کی تھی اور تھانہ اے ڈویژن میں اس واردات کا مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا، جس پر ڈی پی او عمر سلامت کی ہدایت ہر ایس ایچ او اے ڈویژن اسداللہ مستوئی کارکردگی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کو ٹریس کر کے اڑھائی لاکھ روپے برآمد کئے جو کہ گزشتہ روز ڈی پی او عمر سلامت نے اپنے دفتر میں ساجد لطیف کے حوالے کر دئیے۔
چوری شدہ،دہشت گردی اور واراداتوں میں استعمال ہونے والے موبائل فونز ٹریس کرنے کے لیے ای گیجٹ مانیٹرنگ سسٹم معارف کرا دیا گیا۔ موبائل فوننز خریدنے، بیچنے اور مرمت کرنے والے ای گیجٹ میں ڈیٹا فیڈ کرنے کے پابند ہوں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر سے موبائلز فونز کے کارروبار سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او عمر سلامت نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای گیجٹ مانیٹرنگ سسٹم دوکانداروں کے کارروبار میں بے حد آسانیاں پیدا کرے کا دوکاندار موبائل فون خریدتے، پیچتے اور مرمت کرتے وقت اپنے انسٹال شدہ ای گیجٹ مانیٹرنگ سسٹم میں گاہگ کا ڈیٹا فیڈ کرے گا جس میں فون کا ای ایم ای نمبر، گاہک کا موبائل، شناختی کارڈ نمبرز، گاہک اور اپنی تصویر آپ لوڈ کرے گا جو کہ سسٹم کے زریعے ایڈمن کو اس موبائل کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا، اگر وہ موبائل کسی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے تو ایسی صورت میں متلعقہ ادارے کارروائی عمل میں لائیں گے جبکہ دوکاندار اس سلسلہ میں بری الزمہ ہو گا اور وہ کسی کارروائی کی زد میں نہیں آئے البتہ جو دوکاندار ای گیجٹ کا استعمال نہیں کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائج جائے گی اور انہیں مجرمان کی پشت پناہی اور شریک جرم سمجھا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی عباس اختر، انچارج آئی ٹی برانچ شفقت وقاص اور ہیڈ کانسٹیبل طاہر محمود نے بھی ای گیجٹ کے بارہ میں دوکانداروں کو ای گیجٹ کے بارہ میں مفصل بریف کیا اور ان کے سوالوں کے جواب دئیے۔ 
پنجاب کانسٹیبلری تھری ملتان کے کمانڈر محمد ظفر بزدار کا دورہ رحیم یارخان۔ شہداء کے ورثاء جو عیدی دی، ملازمیں کے مسائل سنے اور پولیس لائن کا دورہ کیا۔ تفصیل کے مطابق پی تھری ملتان کے کمانڈر محمد ظفر بزدار ایک روزہ دورے پر رحیم یارخان کیمپ پہنچے جہاں پر انہیں پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی انہوں نے یاد  گار شہداء پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پنجاب کانسٹیبلری کے دو خاندانوں میں عیدی تقسیم کی۔ اس موقع پر انہوں نے رحیم یار خان کیمپ میں تعینات پی سی ملازمیں کے دربار سے خطاب کیا اور اہلکاروں سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »