رحیم یارخان پولیس نے قتل‘ اقدام قتل اور سرقہ بالجبرکی درجنوں وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا

رحیم یار خان: سرکل پولیس لیاقت پور نے قتل‘ اقدام قتل اور سرقہ بالجبرکی درجنوں وارداتوں میں ملوث 4رکنی شیراز حیدر گینگ کو گرفتار کرکے طلائی زیورات‘موٹرسائیکل‘اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی۔

ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور محمد اسلم خاں نے ایس ایچ اوتھانہ تبسم شہید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او رحیم یارخان اسد سرفراز کے حکم اور ان کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ تبسم شہید ارشد ساجد‘ سب انسپکٹر محمداقبال‘اے ایس آئی شاہد محمود اور اہلکاروں نے تھانہ پکالاڑاں‘شیدانی شریف‘تبسم شہید‘ظاہر پیر‘چنی گوٹھ‘دیراوڑ اور دیگر میں مطلوب سنگین وارداتوں کے ملزمان شہزاد حیدرگوپانگ‘شاہد گوپانگ‘ رفیق گوپانگ اور شاہد قاضی گوپانگ ساکنان جن پورکو گرفتار کرکے چارتولہ سے زائدطلائی زیورات‘34ہزار روپے نقدی‘ چارپستول اور پانچ موٹرسائیکل برآمد کرلئے۔ ملزمان کے خلاف مذکورہ تھانوں میں قتل‘ ڈکیتی اوردیگردفعات کے تحت مجموعی طور پر 26مقدمات درج تھے۔ملزمان نے چند روز قبل دوران ڈکیتی چک نمبر41عباسیہ کے نوجوان کو بھی قتل کردیاتھا۔ڈی ایس پی نے ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان صحافیوں کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ سرکل پولیس لیاقت پور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

 انچارج چوکی خان بیلہ کی کارروائی‘24 گھنٹوں میں گمشدہ بچہ تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اختیار احمد حال موضع رم بھٹہ پر محنت مزدوری کرتا ہے جس کا 8/9سالہ فاتر العقل بیٹا پیربخش عرف کاکا اسکے ساتھ ساتھ کام کی جگہ پر رہتا تھا‘ گزشتہ دنوں اختیار احمد اچانک ٹریکٹر ٹرالی پر جھوک گلاب شاہ اینٹیں پہنچانے گیا تو پیچھے سے اسکا بیٹا گم ہو گیا جس پر اس نے فوری خان بیلہ چوکی کواطلاع دی تو انچارج چوکی چوہدری نذر حسین نذر نے اختیار احمد کی تحریری درخواست پر مقدمہ نمبر706/20 زیر دفعہ 363 ت پ مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش شروع کردی اور بالآخر ظفرآباد سے ایک خدا ترس شخص نے پولیس کی جانب سے کرائے گے اعلانات پر اطلاع دی کہ ایک بچہ انہیں ملاہے جس پر انچارج چوکی خان بیلہ چوہدری نذر حسین نذر نے موقع پر جا کر بچہ تحویل میں لے کرانکے والدین کوبلوایا جو اپنا گمشدہ بچہ دیکھتے ہی خوشی سے نہال ہو گئے اور انہوں نے چوہدری نذر حسین سمیت پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز کا تھانہ کوٹ سبزل کا اچانک دورہ‘ اس موقع پر کچھ دن پہلے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مقتول سہراب کوش کے ورثاء نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے ورثاء کو یقین دلایا کہ مقتول سہراب کوش کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ اس موقع پر سابق وائس چیئرمین نواز آباد حاجی نوراحمد کوش‘ علی گل کوش‘ نصیر احمد کوش سمیت مقتول سہراب کوش کے ورثا نے ڈی پی او اسد سرفراز کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او نے تھانہ کوٹ سبزل کے ایس ایچ او اور دیگر عملے کو ہدایت کی کہ تھانے میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کو فوری انصاف دیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی حافظ خضر حیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »