fbpx
پولیسخبریںرحیم یارخان

کوٹسمابہ پولیس نے مٹھل گینگ گرفتار کر لیا

rahim yar khan police arrest mithal Gang in kotsamaba

رحیم یار خان : کوٹسمابہ پولیس نے کوسٹر ڈکیتی میں مطلوب مٹھل گینگ گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے چار لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد ۔ ایس ایچ او محمد رفیق اور سب انسپکٹر محمد سلیم نے گینگ کی گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان ۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت نے تھانہ کوٹسمابہ میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ماہ مارچ کے دوران کوٹسمابہ پولیس کی کارکردگی نمایاں حثیت کی رہی ہے کیونکہ کچھ عرصہ قبل تھانہ کوٹسمابہ کی حدود میں تین مسلح ملزمان نے بہاولپور سے رحیم یار خان آتے ہوئے ایک کوسٹر میں داخل ہو کر مسافروں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا تھا جس کے نتیجہ میں مسافر نقدی مالیتی 2لاکھ 58 ہزار 850 روپے ، طلائی زیورات مالیتی 35 ہزار روپے ، موبائل فونز مالیتی 1 لاکھ 34 ہزار روپے سے سے محروم ہو گئے تھے اور شاہراہ عام پر ڈکیتی کی وجہ سے عوام میں خوف حراس پھیل گیا تھا جس پر ڈی ایس پی صدر فرخ جاوید کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او کوٹسمابہ محمد رفیق ، انچارج چوکی ترنڈہ سب انسپکٹر محمد سلیم ہیڈ کانسٹیبل محمد عباس ، کانسٹیبلان محمد سہیل ، رشید احمد اور حسین احمد حوالدار پر مبنی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے انتہائی کوششوں سے ڈکیتی میں ملوث مٹھل گینگ کے تینوں اراکیں مٹھل (سرغنہ ) سکنہ خیر پور سندھ ، گلزار احمد (رکن ) سکنہ گھوٹکی سندھ ، اور حبیب اللہ سکنہ کندھ کوٹ سندھ کو گرفتار کر کے تمام مال مسروقہ جس کی کل مالیت 4 لاکھ ، 24 ہزار 850 روپے ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی ہے ۔ تمام ریکوری ورادات کے متاثرہ افراد کو دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مارچ کے دوران کوٹسمابہ پولیس نے ایک کلاسن کوف ، ایک موزر ، تین پستول ، اور سنتیس روند و کارتوس ، 220 گرام چرس ، 16 کلو بھنگ ، 330 بوتل کپی شراب ، ایک چالوبھٹی اور اکتیس لیٹر شراب برآمد کی ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت گیس ری فیلنگ ، عارضی رہائش گاہوں ، ساؤنڈ سسٹم اور غیر محفوظ ادارہ جات کے خلاف بھی کارروائی کی ، جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 جواری گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے ۔ اے اور بی کیٹگری کے 14مجرمان اشتہاری گرفتار ہوئے اور گزشتہ ماہ چار موٹر سائیکلوں کے مدعیان کو ریکوری دی گئی ۔ اس اعلی کارکردگی پر ڈی ایس پی فرخ جاوید کو آپریسیئیشن لیٹر اور ایس ایچ او کوٹسمابہ محمد رفیق ، انچارج چوکی ترنڈہ سوائے خان اسب انسپکٹر محمد سلیم اور ان کی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دی جائیں گی ۔ 

rahim yar khan police arrest mithal Gang in kotsamaba

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close