fbpx

عدالت سے مقدمات کے فیصلے بر وقت حاصل کر کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے ,آرپی او,

rahim yar khan police : RPO Bahwalpur imran Sadiq

رحیم یارخان : آر پی او بہاولپور عمران محمود نے پولیس افسران کو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو تین دن کے اندر نمونہ جات بھجوانے کا حکم دے دیا ۔ ناجائز اسلحہ ، منشیات ، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کو تیز کرنے کی ہدایت ، بہترین کارکردگی پر اے ایس پی حفیظ الرحمن کو آپریسیئیشن لیٹر اور ایس ایچ اوز سیف اللہ خان کورائی ، مسلم ضیاء ، جام منظور احمد ، محمود الحسن ، صادق شاہ ، محمد رفیق دھریجہ اور پرویز جتوئی کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان ۔
آر پی او بہاولپور ماہانہ کرائم میٹنگ کے سلسلہ میں ایک روزہ دورے پر رحیم یارخان پہنچے جہاں پر ڈی پی او رحیم یارخان عمر سلامت نے انہیں خوش آمدید کہا ۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ ڈی پی او آفس کے میٹنگ حال میں آر پی او عمران محمود نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز سے ماہانہ کرائم میٹنگ کی جس میں سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز نے فرداً فرداً آر پی او کو اپنی کارکردگی اور جرائم کے خلاف کی جانے والی کارروائی سے آگاہ کیا ۔ جس پر آر پی او میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کارگردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ضلع میں کوئی بھی سنگین واردات ہو جائے تو پی ایف ایس اے کی خدمات لینا ہرگز نہ بھولیں تاکہ واردات میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،
ڈی پی او عمر سلامت کی سربراہی میں پولیس کی مجموعی کارکردگی اور ضلع میں امن امان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف ، ناجائز اسلحہ برداروں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں ، انہوں نے زیر التواء مقدمات کو غیر ضروری تاخیر کے یکسو کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عدالت سے مقدمات کے فیصلے بر وقت حاصل کر کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے ، اس موقع پر آر پی او عمران محمود نے ڈی پی او عمر سلامت کی سربراہی میں کچہ میں رحیم یارخان پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہں شاباش دی ۔

rpo bahawal pur umer salamat
rpo bahawal pur umer salamat


کارکردگی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے اے ایس پی صادق آباد ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو آپریسیئیشن لیٹر جبکہ ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر سیف اللہ خان کورائی ، ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور جام منظور احمد ، ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ محمد پرویز جتوئی ، ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل مسلم ضیاء ، ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ محمد رفیق دھریجہ ، ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ صادق حسین شاہ اور ایس ایچ او تھانہ سی ڈویژن محمودالحسن کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ۔
بعد ازاں آر پی او عمران محمود نے ریٹائڑ ہونے والے انسپکٹر جام محمد قاسم ، سب انسپکٹرز وزیر احمد ، بشیر احمد ، محمد اسلم ، کانسٹیبلان سعید احمد کورائی ، نذیر احمد اور ڈرائیور کانسٹیبل بابا مختیار محمد کے ہمراہ چائے پی اور انہیں شلیڈز و تحائف دے کر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے رخصت کیا ۔ 

rahim yar khan police : RPO Bahwalpur imran Sadiq

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close