fbpx

ایس پی رانا محمد اشرف نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا

رحیم یار خان :  ایس پی انوسٹی گیشن ہفتہ واری جنرل پریڈ کے ملاحظہ کے لئے پولیس لائن پہنچے جہاں پر ڈی ایس پی خان پور جاوید اختر جتوئی ، لائن آفیسر اللہ وسایا ، او ایس آئی شفاقت علی ، ڈی او پولیس لائن رانا عاشق مسعود و دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔
پولیس کے دستوں نے انہیں جنرل سلامی پیش کی اور مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی ۔
ایس پی رانا محمد اشرف نے ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی کے ہمراہ پریڈٖ کا معائنہ کیا ، یاد گار شہداء پر گئے جہاں پر انہوں نے فاتح خوانی کی ۔ قبل ازیں انہوں نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے اہلکاروں کو بہتر ڈسپلن اور صحت کے اصولوں پر کار بند رہنے کی ہدایت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »