fbpx
پولیسرحیم یارخان

تھانہ اقبال آبادنےدو منشیات فروش گرفتار کر لیے،چالو بھٹی، شراب برآمد۔

رحیم یارخان تھانہ اقبال آباد کی کارروائی دو منشیات فروش گرفتارچالو بھٹی، شرب اور چرس برآمد۔

اے ایس آئی آصف بھٹی نے چھاپہ مار کر اختر اور واحد بخش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی۔

 تھانہ اقبال آباد میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد آصف بھٹی کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ کوٹ مہدی شاہ میں واحد بخش نامی منشیات فروش چرس جبکہ بستی چاہ رانجھا میں اختر نامی شخص شراب کی کشید و فروخت کا کام وسیع پیمانے پر جاری رکھے ہوئے ہے جس پر اے ایس آئی آصف بھٹی نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ دونوں علاقوں میں الگ الگ وقت میں کارروائیاں کر کے مذکورہ ملزمان کو چالوبھٹی، 120 لیٹر لہن، 35 لیٹر کشید شدہ شراب اور 350 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close