فیملی کلیم پر کانسٹیبلان کی سیٹوں پر بھرتی کے امیدواروں کی دوڑ کا امتحان

رحیم یارخان : فیملی کلیم پر کانسٹیبلان کی سیٹوں پر بھرتی کے امیدواروں کی دوڑ کا امتحان۔ ایس پی انویسٹی گیشن (ر) دوست محمد کی زیر نگرانی امتحان منعقد ہوا چار میں سے دو امیدوار پاس۔
محکمہ پولیس کے متوفی پولیس اہلکار کے بیٹوں کو فیملی کلیم پر بھرتی کا سلسلہ جاری ہے

ان کی جسمانی پیمائش کا امتحان ہوا جس میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا امروز دوڑ کا امتحان منعقد ہوا جس کی نگرانی ایس پی انویسٹی گیش دوست محمد کر رہے تھے

جبکہ ان کی معاونت کے لیے آر آئی قدرت اللہ و دیگر سٹاف بھی موجود تھا دوڑ کے امتحان میں متوفی سب انسپکٹر محمد الیاس کے بیٹے عبداللہ اور متوفی کانسٹیبل محمد اسلم کے بیٹے شاہ نواز نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے مرحلہ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد نے کہا ہے کہ محرر تھانہ محکمہ پولیس کی اہم مدات میں سے ایک ہے، محرران اپنے پیشہ ورانہ امور کو مزید بہتر بنائیں، پنڈنسی کلیر کروائیں کمپوٹرائزد اور مینول ریکارڈ برابر ہونا چاہیے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر انسپکٹر چوہدری غلام دستگیر کے ہمراہ صادق شہید پولیس لائن میں ضلع بھر کے محرران و ہیڈ کانسٹیبلان کو لیکچر دیتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ محرران تربیت یافتہ ہیں لیکن محکمہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے اس لیے جو بھی نئی اصلاحات آتی ہیں ان سے آپ کو آگاہی فراہم کی جاتی رہتی ہے تاکہ پیشہ ورانہ امور میں کسی قسم کا جھول باقی نہ رہے آج بھی آپ کو اسی لیے بلایا گیا ہے کہ محرران کی مد کو مزید بہتر کیا جا سکے کیونکہ یہ محکمہ کی ایک اہم ترین مد ہے جس سے تھانہ اور پولیس چوکیات کی ورکنگ کا دارو مدار ہے

انہوں نے اس موقع پر پیشہ ورانہ امور پر مختلف ہدایات دیں اور کہا کہ آپ اپنے آپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بناتے ہوئے پیشہ ورانہ امور سر انجام دیں،

آن لائن سسٹم میں جو کام کیا جاتا ہے اس کو مینول ریکارڈ سے ہم آہنگ ہونا چاہیے انہوں نے سنٹرل آفس سے جاری ہونے والی نئی ہدایات سے انہیں روسناس کراتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ریکارڈ مین ٹین اور آپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے،

انہوں نے پول کام اور مینول ورکنگ کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی اور کہا کہ اپنے نائبین کو آپ نے جا کر آگاہی فراہم کرنی ہے تاکہ کار سرکار جاری و ساری رہے۔
تھانہ بی ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 2 منشیات فروش گرفتار، 2 کلو 250 گرام چرس برآمد مقدمات درج۔

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن شفاقت علی نے گفتگو کرتے بتایا کہ ڈی پی او کیپٹں (ر) محمد علی ضیاء کی قیادت، ڈی ایس پی  سٹی محمد اسلم خان کی زیر نگرانی پولیس منشیات سے پاک معاشرے اور نوجوان نسل کو منشیات کی تباہ کارئیوں سے بچانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے

جس میں تازہ ترین کارروائیوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹران رانا صفدر عباس اور اصغر علی نے دو ملزمان گل حسن پٹھان اور ناصر کورائی کو گرفتار کر کے ان سے 2 کلو 250 گرام چرس برآمد ہونے پر ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
صدر پولیس نے خاتون کے قاتل اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔  عابد حسین نے انعم بی بی کو موت کی گھاٹ اتار کر 9 سال سے مفرور تھا۔

لیاقت علی نامی شخص کی رپورٹ پر نو سال قبل عابد حسین اور اس  کے دیگر ہمراہی ملزمان کے خلاف تھانہ صدر رحیم یارخان میں لیاقت علی کی بیٹی انعم کے قتل کا مقدمہ درج تھا

لیکن عابد نو سال مجرم اشتہاری چلا آرہا تھا اور مقدمہ کا سامنا نہیں کر رہا تھا ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل انجم راؤ اور ان کی ٹیم نے جڑانوالہ میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران اسے نو سال بعد گرفتار کر لیا ہے تاکہ اس کے خلاف مقدمہ کو یکسو کیا جا سکے۔
پولیس ڈرائیورز کو پیشہ ورانہ امور میں مزید مہارت مہیا کرنے کے لیے 15 روزہ ریفریشر کورس مکمل، ڈرائیوورز کو انجن، وہیل ہینڈلنگ، ڈرائیونگ اور پارٹس کے متعلق جدید طرز پر تربیت دی گئی۔

آئی جی آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے حکم اور ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر ایم ٹی او سب انسپکٹر ضیاء الرحمن کی زیر نگرانی صادق شہید پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس ڈرائیوران کو مرحلہ وار پندرہ روزہ ریفریشر کورس کروایا جا رہا ہے

تاکہ وہ بہتر طور پر اپنی خدمات کو جاری رکھ سکیں اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہو سکے، اسی سلسلہ کا دوسرا کورس جس میں 15 ڈرائیورز شامل ہوئے اور انہیں دو ہفتوں پر مشتمل کورس کروایا گیا جس میں ہیوی اور لائٹ وہیکلز کی ڈرائیونگ، ہینڈلنگ، انجن اور پارٹس و پرزہ جات کے متلعق لیکچرز دئیے گئے اور عملی کارروائی بھی کروائی گئی اور آخر میں پریکٹیکل اور تحریری امتحان بھی لیا گیا۔
ایلیٹ فورس کے زیر اہتمام سکیورٹی گارڈز کا دس رکنی دستہ پاس آؤٹ اسناد تقسیم کی گئیں۔ تفصیل کے مطابق پولیس لائن میں چیف انسٹرکٹر ایلیٹ فورس سید زوار حسین شاہ بخاری کی زیر نگرانی سکیورٹی گارڈز کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں  سینکڑوں بیجز اور ہزاروں سکیورٹی گارڈز تربیت حاصل کر چکے ہیں گزشتہ روز سکیورٹی گارڈز کے دس رکنی دستہ کی تربیت مکمل ہونے پر لائن آفیسر اللہ وسایا اور اے ایس آئی زوار حسین نے ان میں اسناد تقسیم کیں۔
E چالان سسٹم کا جلد رحیم یارخان میں آغاز کر دیا جائے گا، ہر عام و خاص کے لیے سسٹم میں آسانی ہو گی۔ تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی  ٹریفک پنجاب کے احکامات اورڈی پی او رحیم یار خاں کی ہدایات کے مطابق انچارج ایجو کیشن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مصروف شاہراہ پر ایکسیڈنٹ کی روک تھام اور جدید کمپیو ٹرائزڈ E چالان کے متعلق آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔

جسکا رحیم یار خاں میں بہت جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔مزید ایجوکیشن یونٹ نے ہر خاص و عام میں جدید E challan سسٹم بارے اور جدید E pay challan کے متعلق آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

افسران بالا کیاحکامات و ہدایات کے تحت ایکسیڈنٹ کی روک تھام کے سلسلہ میں آگاہی مہم مزید تیز کر دی گئی تاکہ عوام الناس کو حادثات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

اس سلسلہ میں شہر کے مختلف مقامات پر حادثات کے نقصانات کے متعلق آگاہی فلیکس بھی آویزاں کیے۔مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے ایجوکیشن یونٹ کے اقدامات کو سراہا گیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button