fbpx

چراغ بھٹی پرچی ، کرکٹ اور ٹی وی جوائے کا ماسٹر مائنڈ اور منشیات فروش ہے ۔ترجمان پولیس

چراغ بھٹی کی روپوشی کے دوران اس کا بیٹا عمران بھٹی اس کا دھندہ چلاتا ہے ۔ چرس سپلائی کے دوران گرفتار ہونے پر پروپگنڈہ شروع کروا دیا ۔ چراغ بھٹی اور اس کے کئی خونی رشتے کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں ۔
ترجمان ضلعی پولیس نے کہا ہے کہ پولیس میرٹ اور قانون کے مطابق اپنا کا م سرانجام دی رہی ہے ۔ صادق آباد میں چراغ بھٹی اس کا بھائی ، کزن ، سسرالی و دیگر رشتہ دار ، بیٹے داماد ، بھانجا جو کہ پرچی ، کرکٹ اور ٹی وی جوائے کا ماسٹر مائنڈ اور منشیات فروشی کے لئے بدنام ہیں اور چراغ بھٹی کے ڈیرے پر غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ افراد کی آمد و رفت کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں اور یہ سب زبان زد عام ہے ۔
سابقہ ریکارڈ اور عوامی شکایات پر پولیس ان جرائم پیشہ افراد سے عوام الناس کو محفوظ رکھنے اور جرائم کء قلع قمع کے لئے ان سمیت تمام جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھتی ہے جیسے ہی کوئی جرائم پیشہ اپنے مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتا ہے تو پولیس میرٹ اور حقائق پر کارروائی عمل میں لاتی ہے ۔ گزشتہ دنوں بھی کچھ ایسی اطلاعات پر تھانہ سٹی پولیس نے سرچ وارانٹ کے زریعے چراغ بھٹی کے ڈیرے پر سرچ آپریشن کیا جہاں پر اس کا بیٹا عمران بھٹی ملا جسے تھانہ لایا گیا لیکن اسے پوچھ تاش کے بعد واپس گھر بھیجھ دیا گیا ۔ لیکن وہ اپنی مجرمانہ کارروائی کے دوران کچھ روز بعد ہی چرس سمیت تھانہ کوٹسبزل پولیس کے ہتھے چڑھ گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اسے جیل روانہ کر دیا ۔ چراغ بھٹی اور اس کے جرائم میں شامل اس کے بیٹے اور دیگر رشتہ دار جو کہ کوئی زریعہ معاش نہیں رکھتے لیکن شاہانہ طرز زندگی ان کی ناجائز کمائی کی گواہ ہیں ان جرائم پیشہ باپ بیٹوں کے بنک اکائونٹس میں لاکھوں روپے کہاں سے آتے ہیں جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close