ہنر مند خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، خالدہ مغل

رحیم یار خان: ہنر مند خواتین خاندان کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔بچیوں کو ہنر مند بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی رہنما محترمہ خالدہ مغل نے الصغراں ویلفٸیرٹرسٹ کےزیراہتمام غریب بچیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے شروع کیے جانے والے فری سلاٸی ٹرٸینگ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوٸے کیا۔

انہوں نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر دور حکومت میں ہمیشہ خواتین کی ترقی کے لیے کام کیا اور اس کو اہمیت دی جس کی مثال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے جو مخالف سیاسی جماعتیں بھی اقتدار میں أکر ختم نہیں کر سکیں۔

الصغراں ویلفٸیر ٹرسٹ کی طرف سے غریب بچیوں کے لیے فری سلاٸی ٹرٸینگ سنٹر کا قیام علاقے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ٹرسٹ انتظامیہ کا جزبہ قابل تعریف ہے۔

اس موقع پرٹرسٹ کی صدر کوثر قاضی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کے خدمت کے جزبے سے فلاحی کام شروع کیا ہے تاکہ غریب اور نادار خاندانوں کے بچوں کو ہنر مند بنا یا جاٸے اپنے خاندان کے کفیل بن سکیں۔تقریب میں نمرہ خان,ماریہ منیر,سونیا خان,ساجدہ حیدر,رضیہ,زینب مہک,عاٸشہ زیب سمیت خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔خالدہ مغل اور کوثر قاضی نے ریبن کاٹ کر باقاٸدہ سلاٸی ٹرٸینگ سنٹر کا افتتاح کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »