fbpx

تعلیمی اداروں میں فیسوں میں کمی کے حوالہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر من و عن وعملدرآمدکروایا جائے گا

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں میں فیسوں میں کمی کے حوالہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر من و عن وعملدرآمد یقینی بنائے گی

اس سلسلہ میں ایسے تمام تعلیمی ادارے جو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری احکامات کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں وہ از خود اپنے سکولز کی فیسوں میں کمی اور والدین سے فیسوں کی مد میں وصول کی جانے والی سابقہ فیسوں کو آئندہ فیسوں میں ایڈجسٹ یا واپسی کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیویٹ سکول کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن ملک مختار حسین، ڈی او ایلمنٹری خواتین ونگ شہناز چوہدری ، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر بشیر آزاد، سربراہان لاہور گرائمر سکول، بیکن ہائوس سکول، شیخ خلیفہ پبلک سکول، دانش سکول گرلز اینڈ بوائز سمیت دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام تعلیمی اداروں کا آڈٹ کرائے گی اور اس امر کویقینی بنایا جائے گا کہ تمام سکولز نے والدین کو اضافی وصول کی جانے والی فیسیں واپس یا آئندہ فیسوں میں ایڈجسٹ کر دی ہیں جبکہ گرمیوں کی تعطیلات میں وصول کی جانے والی فیسوں کا 50فیصد بھی والدین کو واپس کا آئندہ فیسوں میں ایڈجسٹ کیا جائے اور ان تمام فیصلوں کا اطلاق سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے جانے والے احکامات کی تاریخوں کے مطابق ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »