fbpx

گیس کے نئے منصوبے اورجاری ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنے کی ہدایت

رحیم یارخان پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ عوام کودرپیش مسائل ہرصورت حل کیے جائیں‘
سوئی گیس کنکشن کامرحلہ آسان بنایاجائے اورلوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں‘ عوام کودفاترمیں درپیش مشکلات سے ازالہ کے لیے فوری ریلیف فراہم کیاجائے‘
گیس کے نئے منصوبے اورجاری ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیے جائیں۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ سوئی گیس محکمہ کے افسران سے منعقدہ میٹنگ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کوسوئی گیس محکمہ میں مسائل کاسامناہے جنہیں حل کرنے کے لیے عملی کام کیاجائے‘ انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کی فراہمی پرکسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی عوام کی خدمت کامشن لے کرسیاسی میدان میں آئے ہیں اورمحکمہ کے افسران واہلکاران بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں‘ قبل ازیں سوئی گیس حکام نے نئے ترقیاتی منصوبوں بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی‘ بعدازاں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے چیف افسرمیونسپل کمیٹی ارشدورک‘ ای ٹی اوایکسائزجام عبدالرزاق دھاندو‘ چیف ایگزیکٹوافسرہیلتھ ڈاکٹرسخاوت رندھاواسمیت دیگرمحکموں کے سربراہان سے بھی میٹنگ کی اوراداروں کی کارکردگی بہتربنانے پرزوردیااس موقع پرچوہدری لیاقت گل‘ چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ چوہدری افتخاروڑائچ‘ کاشف بخاری ودیگربھی موجودتھے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close