fbpx
تحریک انصافخبریںرحیم یارخان

عمارمظہرساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل

Rahim yar khan PTI news

رحیم یارخان:(ن) لیگ کی ایک اور وکٹ اڑگئی‘ وارڈنمبر47کے ممبرمیونسپل کمیٹی عمارمظہرساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

 پاکستان مسلم لیگ(ن) وارڈنمبر47کے ممبرمیونسپل کمیٹی عمارمظہرساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے‘ اس موقع پرممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ‘ ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید‘ چوہدری محمدشفیق ودیگرنے عمارمظہرکوپارٹی مفلرپہناکرخوش آمدیدکہااورکہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوامی امنگوں کی ترجمانی کررہی ہے‘ موجودہ دورمیں عوام کی خدمت کے مشن کومل جل کرآگے بڑھائیں گے‘ عمارمظہرنے کہاکہ انہیں جس عزت سے نوازاگیاانشاء اللہ پارٹی قائدعمران خان کی قیادت میں ترقی کادورشروع کریں گے اورعمران خان کے وژن کوگھرگھرعام کریں گے‘ اس موقع پرچوہدری محمداشرف‘ چوہدری محمدعلی‘ چوہدری خضرحیات‘ جام فیاض لاڑ‘ عبداللہ سبحان خان‘ طاہرخان سمیت دیگرپارٹی رہنماء وکارکنان بھی موجودتھے۔

Rahim yar khan PTI news

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close