چوہدری نعمان صغیرساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

Rahim yar khan Pti

رحیم یارخان:پاکستان مسلم لیگ(ن) کوبڑادھچکا‘ لیگی ممبرمیونسپل کمیٹی چوہدری نعمان صغیرساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبرمیونسپل کمیٹی چوہدری نعمان صغیرنے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی‘ ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیداورچوہدری محمدشفیق کے ہمراہ چوہدری نعمان صغیر کوپارٹی پرچم پہناکرخوش آمدیدکہا‘ چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی نے ذاتی مفادات کی خاطرہمیشہ عوام کے نام پرسیاست چمکائی اورلوٹ مار کی‘ پی ٹی آئی کادورعوام کی فلاح اورترقی کادورہے اب قبضہ‘ تھانہ کلچر اورلوٹ مار کی سیاست نہیں ہوگی بلکہ عوامی خدمت کی سیاست کوپروان چڑھائیں گے‘ چوہدری نعمان صغیرکوپی ٹی آئی میں شمولیت پرخوش آمدیدکہتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ پارٹی کی مضبوطی اورفعالیت کے لیے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کریں گے‘ اس موقع پرچوہدری آصف مجیداورچوہدری محمدشفیق نے کہاکہ چوہدری نعمان صغیر جیسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت نے ثابت کردیاکہ پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کی ترجمان جماعت ہے اورانشاء اللہ مل جل کرپارٹی کی مقبولیت میں اضافے کے لیے کام کرتے رہیں گے‘ ممبرمیونسپل کمیٹی چوہدری نعمان صغیرنے کہاکہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کرتے ہیں اورپارٹی قائدعمران خان کے وژن کوآگے بڑھاتے ہوئے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کامشن جاری رکھیں گے‘ پی ٹی آئی کی عوام دوست پالیسیاں ہی پارٹی کی مقبولیت کاباعث بن رہی ہیں‘پاکستان تحریک انصاف نے انہیں جس عزت سے نوازاوہ انشاء اللہ پارٹی رہنماؤں وکارکنان کی امیدوں پرپورااتریں گے۔اس موقع پرشمیل مرزا‘ چوہدری محمدعلی‘ چوہدری خضرحیات‘ لالہ اقبال حسین ودیگربھی موجودتھے۔

Rahim yar khan Pti

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close