fbpx

رحیم یارخان میں کورونا کے مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا،ڈی سی

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہاہے کہ ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کے لئے متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

حکومت پنجاب نے مخصوص حفاظتی قواعدو ضوابط پر پورا اترنے والے کورونا مثبت مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی اجازت دی ہے۔

یہ بات انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کورونا کی مجموعی صورتحال، حفاظتی اقدامات اور دستیاب وسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں قرنطینہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں

جس کے دیگر ممبران میں متعلقہ ایس ڈی پی او، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ شامل ہوں گے اور کمیٹی پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی وضع کردہ ہدایات کے مطابق کورونا کے مثبت مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی اجازت دے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہوم آئسولیشن کے حوالہ سے حکومتی قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

اجلاس میں شیخ زید ہسپتال سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی زیر نگرانی کورونا وائرس کے زیر علاج مشتبہ و کنفرم مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور بیرون ممالک و دیگر اضلاع سے قرنطینہ مکمل کرکے ضلع میں آنے والے افراد کی سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close