رحیم یار خان میں بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کےکارندے گرفتار,پانچ کلو چرس برآمد

رحیم یارخان  ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات فروش کے پی کے سے موٹر سائیکل پر چرس لے آتے  تھے،

دونوں ملزمان کو تھانہ منٹھار پولیس نے رنگے ہاتھوں چرس سمیت گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے،

ملزمان کی منشیات فروشی کے سوا آپسی کوئی رشتہ داری نہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف 9C کا مقدمہ درج کیا گیا ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، تھانہ منٹھار میں آج تک منشیات کی اتنی بڑی کھیپ نہیں پکڑی گئی ایس ایچ او رانا محمد عارف اور ان کی ٹیم کو شاباش تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات دیئے جائیں گے،

پولیس نے دو رکنی کوٹسمابہ ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے 3 لاکھ  54 ہزار 200 روپے برآمد کر لیے، گرفتار ملزمان نے دو ماہ قبل ترنڈہ سوائے خان میں سرے شام موبائل شاپ کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا تھا،

گرفتار ملزمان میں میں یاسر اور شہباز شامل ہیں، سفاک ملزمان کی گرفتاری پر انچارج چوکی اے ایس آئی ذوالفقار قابل تحسین ہے، ملزمان کو تکمیل تفتیش اور شناخت پریڈ کے بعد جیل بجھوا دیا گیا ہے،

گرفتار ملزمان میں ایک سیف اللہ نامی مرد  اور ایک عائشہ نامی عورت شامل ہے ، دونوں ملزمان کو تھانہ منٹھار پولیس نے رنگے ہاتھوں چرس سمیت گرفتار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close