fbpx

رحیم یارخان میں سکیورٹی ہائی الرٹ

عیدالفطر کی سکیورٹی ہائی الرٹ عید گاہوں کے گرد اونچے مقامات پر سنائپر تعینات کرنے کا فیصلہ، اجتماعات میں سول پارچات میں اہلکار تعینات۔ پارکنگ عید گاہ سے 300 میٹر دور قائم کی جائے گی، تلاشی ہوگی ایلیٹ فورس اور محافظ پولیس اسکارڈ بھی فرائض سر ابجام دیں گے۔ ٹریفک پولیس کو اضافی نفری دے دی گئی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کے حکم پرچاند رات اور عیدالفطر کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دی گئی ہے اور سکیورٹی کا لیول ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ضلع بھر میں منعقد ہونے والے عیدالفطر کے 503 اجتماعات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے قریب جو اونچے مقامات ہیں ان پر پولیس کے اعلی تربیت یافتہ اسنائپرز جدید اسلحہ، دوربینز اور وائرلیس سٹس سے لیس تعینات کر دئیے گئے ہیں، جبکہ شر پسند عناصر کی سرکوبی کے لیے سفید کپڑوں میں ملوث پولیس اہلکار اجتماعات میں شامل ہو کر فرائض سر انجام دیں گے، ٹریفک پولیس پارکنگ کی ذمہ داری نبھائے گی اور حکم کے مطابق پارکنگ مجمع سے 300 میٹر کی دوری پر قائم کی جائے گی ٹریفک پولیس کو اضافی نفری بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ ایلیٹ پولیس فورس اور محافظ پولیس اسکارڈ خصوصی گشت کریں گے اور اسنیپ چیکنگ کے زریعے سکیورٹی کو موئثر بنائیں گے، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی و دیگر خفیہ ادراے بھی اپنی ایس او پی کے مطابق متحرک رہیں گے اور ملکی سلامتی، امن و امان اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دیں گے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close