fbpx

نئے فنکاروں کے لیے آرٹس کونسل بہت ضروری ہے،ڈاکٹر کرن

rahim yar khan showbiz news
رحیم یار خان… فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر ایم صدیق اجن، اداکارہ عائشہ خان اور اداکارہ و ماڈل ڈاکٹر کرن نے کہا ہے کہ تفریح ہر دور کی ضرورت ہے اور رہےگی. مثبت تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومت کو سرائیکی ٹیلی فلموں کے لیے ایک علیحدہ ٹیلنٹ ایوارڈ رکھنا چاہئیے. سرائیکی ٹیلی فلموں کے ٹھنڈے کام کو گرم کرنے کے لیے سرائیکی شوبز کے تمام سٹیک ہولڈرز کو محنت کرنی پڑے گی.
کاروباری حالات، وقت کے تقاضوں اور عوامی خواہشات کو سامنا رکھ آگے بڑھا جا سکتا ہے. عائشہ خان نے کہا کہ رحیم یار خان میں تفریحی سرگرمیوں کےانعقاد کے لیے کوئی ایک بھی باقاعدہ جگہ نہیں ہے. رحیم یار خان میں الحمرا ہالز لاہور کی طرز پر جدید ہال تعمیر کیے جائیں.
ڈاکٹر کرن کا کہنا ہے کہ نئے فنکاروں کے لیے آرٹس کونسل جیسے ادارے کا وجود بہت ضروری ہے.رحیم یار خان کےعوامی اور انتظامیہ نمائندے شہریوں کی مستقل تفریحی ضروریات و سہولیات کی فراہمی کے لیے کچھ کریں. ہمیں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل سے اس حوالے سے کافی امیدیں وابستہ تھیں. نہ جا ے کیوں وہ بھی ڈھیلے پڑ گئے ہیں. ایم صدیق اجن نے کہا کہ وہ بہت جلد فنکاروں کے ایک نمائندہ وفد کے ہ. راہ ایم این اے چودھری جاوید اقبال وڑائچ سے ملاقات کر کے ا نہیں فنکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست پیش کریں گے
rahim yar khan showbiz news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »