پولیس علاقوں سے جرائم کا قلع قمع کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں

رحیم یارخان :ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان شاہ زیب نے کہا ہے کہ پولیس اپنے علاقوں سے جرائم کا قلع قمع کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی لیاقت پور غلام دستگیر لنگاہ کے ہمراہ تھانہ ترنڈامحمدپناہ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ نذر حسین نذر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں ایکٹیو کریمنلز کو ٹریس کرکے ان کے جرائم کے مطابق مقدمات درج کریں اور انہیں پابند سلاسل کرنے کے لیے عدالتوں میں پیش کریں تاکہ وہ اپنے کیے کی سزا پائیں اور عوام ان کی چیرہ دستیوں سے محفوظ زندگی گزار سکیں

اس موقع پر انہوں نے تھانہ کے مختلف حصوں کا ملاحظہ کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ہر آنے والے سائل کے لیے مناسب بیٹھنے کی جگہ اور پانی کا انتظام ہرصورت کیا جائے انہوں نے کہا کہ سائلین کو برابری کی بنیاد پر سنا جائے اور پولیس کبھی بھی جانبدار نہیں ہونی چاہیے انہوں نے پولیس افسران سے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی بڑھائیں جس کا واحد راستہ کرائم فائٹنگ ہے انہوں نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور علاقہ سے معاشرتی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے اور تفتیش کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button