fbpx
رحیم یارخان

رحیم یارخان میں نوعمر بچے نے ایسا کام کر دیا جسے دیکھ کرسب حیران ہو گئے

رحیم یارخان:ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی‘ رحیم یارخان کے نوعمر بچے نے بغیر کسی تربیت اپنی ذہنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت فن پارے تخلیق کئے

جنہیں دیکھ کر اہل علاقہ نے بچے کی ذہنی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔

شاہ فیصل کالونی کا رہائشی 13سالہ بچہ زین علی جوکہ سرکاری سکول میں زیرتعلیم اور سکول بند ہونے کے بعد اب درزی کا کام سیکھ رہا ہے۔

زین علی کو مختلف فن پارے بنانے کا شوق تھا‘ وسائل کی کمی کے باعث اس نے اپنے شوق کو پورا کرنے کیلئے گتہ‘ کاغذ اور مختلف رنگوں سے فلورملز اور اینٹوں والے بھٹہ خشت کے فن پارے بنائے۔

ان فن پاروں میں بچے نے انتہائی باریک بینی سے کام کرتے ہوئے فلورملز اور بھٹہ خشت کا پورا ڈھانچہ‘ان جگہوں پرکام کرنے و الے مزدور‘ سیکورٹی پر مامور گارڈز‘تیار شدہ اینٹیں‘ اینٹیں لوڈ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالی تک بنائی۔

اہل علاقہ اور آرٹ سے لگاؤ رکھنے والے افراد نے ان فن پاروں کو دیکھ کر بچے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بھرپور تعریف کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے‘

اگر اس طرح کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو مستقبل میں یہ بڑے آرٹسٹ بن کر سامنے آسکتے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close