تحریک انصافخبریںرحیم یارخان

چک228پی سے پیلس تک کارپٹ روڈبنانے کااعلان کرتاہوں,جاوید اقبال وڑائچ

rahim yar khan tehreek insaf

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ عوام کی پسماندگی دورکرنے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پرکام کررہی ہے‘ دیہی آبادیوں کوآپس میں ملانے میں سب سے بڑی مشکل حل کرنے کے لیے چک228پی سے پیلس تک کارپٹ روڈبنانے کااعلان کرتاہوں۔یونین کونسل92پی چک نمبر224پی میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل سننے کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ کی بہتری کے لیے شہری ودیہی علاقوں میں میرٹ کی بنیادپرترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں‘ پینے کے صاف پانی کے لیے آراوپلانٹس کی تنصیب ‘ تعلیم‘ صحت اوردیگربنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ‘ عوام کے دکھ درداورتکالیف میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے‘ عوام کوکوئی بھی مسئلہ یاشکایت ہوتووہ مجھ سے اورچوہدری محمدشفیق سے رابطہ کرسکتے ہیں ‘ پی ٹی آئی کادورعوامی خدمت کادورثابت ہوگا‘ اس موقع پرجام گل محمد‘ سردارغوث بخش ‘ شبیراحمدبھائیو‘ سہراب مہر‘ رفیق احمد‘ رئیس نواب مہر‘ چوہدری محمدعلی‘ چوہدری خضرحیات‘ چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ جام مٹھو‘ چوہدری افتخاروڑائچ‘ رئیس زین‘ ملک اقبال درگھ سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

rahim yar khan tehreek insaf

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button