جمالدین والی میں درختوں کا صفایا

جمالدین والی , کلین اینڈ گرین پنجاب کے پروگرام کے ساتھ ہی ٹمبر مافیا نے بھی محکمہ انہار اور محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کرمختلف انہار کو درختوں سے کلین کرنے کا بھی آغاز کر دیا
 ایک جانب حکومت نے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت شجر کاری مہم شروع کی ہے تودوسری جانب ٹمبر مافیا نے محکمہ جنگلات و محکمہ انہار کی ملی بھگت سے نہروں کے کنارے کرڑوں روپے مالیت کے درختوں کی کٹائی کا عمل تیزی سے شروع کردیا ہے
درختوں کی کٹائی کا عمل دن دہاڑے جاری ہے جمالدین والی مائنر بھونگ مائنر احمد واہ مائنر اور بھٹہ مائنر پر کروڑوں روپے مالیت کے درختوں کی کٹائی کا یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹمبر مافیا محکمہ جنگلات مقامی بااثر شخصیات سے ملکر درختوں کی کٹائی کر رہی ہے درختوں کی کٹائی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو آئندہ چند ماہ میں نہروں کے کنارے درختوں کا وجود ختم ہوجائے گا انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں کے کنارے لاکھوں روپے مالیت کے درخت جو سوکھ چکے ہیں ان کی فوری نیلامی کرائی جائے اور ان جگہ نئے درخت لگائے جائیں انہوں نے ٹمبر مافیا کے خلاف حکام بالا سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close